Subbat alaiyya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
گونجتی ہے کس کے رونے کی صدا
سبت علیا مصائبن لو انھا
اے مدینہ ہے یہ کس کا مرثیہ
سبت علیا مصائبن لو انھا
میرے بابا کیا بتاؤں آپ کو
رو نہ پائی اک بیٹی باپ کو
خوب امت نے دیا مجھکو صلہ
سبت علیا مصائبن۔۔۔
قبر میں لے کر یہ غم جاؤں گی میں
کیسے وہ منظر بھلا پاؤں گی میں
رسیوں میں ابوالحسن کا تھا گلا
سبت علیا مصائبن۔۔۔
میری آنکھوں میں اندھیرے چھا گےء
بطن میں محسن شہادت پا گےء
مجھ پہ دروازہ گرا جلتا ہوا
سبت علیا مصائبن۔۔۔
کیا کہوں مجھ پر جو گزری سختیاں
کس طرح دیکھو گے ٹوٹی پسلیاں
بند کرلو آنکھیں اے خیبر کشا
سبت علیا مصائبن۔۔۔
لے کے بچوں کو بھرے دربار میں
حق کی خاطر مجمعہء اغیار میں
جا نہ سکتی تھی مگر جانا پڑا
سبت علیا مصائبن۔۔۔
اف وہ ماتم اب جو کرنا ہے مجھے
مقتلوں سے بھی گزرنا ہے مجھے
میرے خوں کو دیکھنا ہے کربلا
سبت علیا مصائبن۔۔۔
اے خدا دل کون سا لاؤں گی میں
ضبط آخر کیسے کر پاؤں گی میں
بیٹیاں جب ہونگی میری بے ردا
سبت علیا مصائبن۔۔۔
کوئی گنبد آستاں کوئی نہیں
قبر پر بھی سایباں کوئی نہیں
اے مسلمانوں یہی ہوتا ہے کیا
سبت علیا مصائبن۔۔۔
اپنے بابا کو میں روی دھوپ میں
سب کمای اپنی کھوئی دھوپ میں
آج بے سایہ ہے پھر مرقد میرا
سبت علیا مصائبن۔۔۔
بزم میں عامر ہے کہ شور فغاں
وہ اثر نیر مگر ممکن کہاں
فاطمہ زہرا کے نوحے میں جو تھا
سبت علیا مصائبن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.