Mah e Aza Ka Chand Namoodar Ho Gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ماہ عزا کا چاند نمودار ہو گیا
اور گھر میں ماتمی کے عزا خانہ بھی سجا
خواہش ہے کربلا کی زیارت نصیب ہو
اک بار وہ بھی دیکھ لے روضہ حسین کا
پردیس میں ہے ایک عزادار کربلا
کرب و بلا کو جانے کی کرتا ہے وہ دعا
ماہ عزا کا چاند نظر آیا جب اسے
جھولے کو دیکھ کر اسے آتا ہے کیا خیال
زوار کربلا کو چلے اس کے سامنے
روتا ہے دل ہی دل میں وہ کرتا ہے یہ سوال
صغری کے درد و غم پہ وہ پڑھتا ہے مرثیہ
میں کب مقام حضرت اصغر پہ جاؤں گا
روتا رہا جو سات محرم کی شب لگی
حسرت سے جب بھی دیکھا عزا خانے میں علم
اہل عزا میں گونج تھی قاسم کے نام کی
ایسا لگا کہ کہتے ہیں عباس دم بہ دم
منت اٹھائی مہندی پہ جاؤں میں کربلا
اک دن ضرور کربلا تجھ کو بلاؤں گا
آنسو بہا رہا ہے وہ سر پیٹ پیٹ کر
وہ کربلا کی یاد میں روتا ہے بے پناہ
اس پر غم حسین کی رقت کا ہے اثر
عاشور پر وہ جاتا ہے چالیس بارگاہ
اکبر کا ذکر اس نے مصائب میں جب سنا
اک اس پر کہ دیکھے گا روضہ حسین کا
وہ سوچتا ہے بالی سکینہ کے حوصلے
اس کو تو ایک پل بھی میسر نہیں ہے چین
یاد آتی ہے حسین کی بیٹی کی پیاس اسے
وہ ماتمی ہے کرتا ہے بس ماتم حسین
پیتا ہے جب جلوس میں پانی سبیل کا
دسویں کے دن وہ کرتا ہے زنجیر اور قمہ
رکھو حبیب ابن مظاہر پہ اعتماد
تجھ کو بلایا جائے گا کرب و بلا عماد
پھر زندگی میں آئے گا لمحہ قرار کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.