Karam Karo Lajpal
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Raza Abbas Zaidi
تیرا سوالی نہ جائے خالی سخی قلندر مجھے عطا کر لگا دے بیڑا پار
کرم کرو کرم کرو ہاں کرم کرو لجپال سخی حسینی لعل
علی کا شہزادہ کرم جو فرما دے
میرا سخی مرشد خدا سے ملوا دے
خدا ہے تجھ سے اے لعل راضی
جو تو ملے تو خدا ملے گا میرے سخی سرکار
علی عقیدہ ہے علی تیرا کلمہ
علی ہی قبلہ ہے علی تیرا کعبہ
تیرا وظیفہ علی علی ہے
ہے دم اسی سے تو دم کے اندر اسی سے دل بیدار
بلندیوں سے بھی بلند ہے شہباز
زمیں سے طوبی تک ہے لعل کی پرواز
سجے نہ کیسے لقب یہ تم پر
زمانہ تم کو پکارتا ہے علی کا ورثہ دار
صدائے نوبت میں ہے کربلا کا غم
دھمال ہے تیری حسین کا ماتم
حسینی ماتم تیری تمنا
تب ہی تو آئے تمہارے در پر یہ سارے ماتم دار
ازل سے خالی ہے بھرے میرا دامن
کرم کی رنگت سے سجے میرا دامن
تیری عطا سے اے لعل سائیں
مجھے مقدر نے پھر دکھایا سخی تیرا دربار
رضا کو بخشے ہے یہ سوز اور قلم
یہ نوکری تیری کروں یونہی ہر دم
دعا ہے تیری نگاہ تیری
اے میرے مرشد میرے قلندر قبول کر اشعار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.