Abbas Bulata Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
درگاہ علمدار درگاہ علمدار
یا باب حوائج میری توقیر بڑھا دے
عباس کٹے ہاتھوں سے تقدیر بنا دے
زہرا سے وفاداری دنیا کو سکھاتا ہے
پرچم کا پھریا یہ لہرا کے بتاتا ہے
بے آس مریضوں کو دنیا کے غریبوں کو
مسکینوں یتیموں کو روتی ہوئی آنکھوں کو
ہر ٹوٹے ہوئے دل کی یہ آس بندھاتا ہے
درگاہ ابوالفضل العباس کے سائے میں
تفریق نہیں کوئی اپنے میں پرائے میں
جو بھی یہاں آتا ہے خالی نہیں جاتا ہے
وہ مولا قدم ہو یا شہباز کی نگری ہو
ماتم جہاں ہوتا ہو مجلس جہاں ہوتی ہو
دینے کے لیے پرسہ زہرا کو جو آتا ہے
حیدر کے ملنگوں کی اس در پہ قطاریں ہیں
حوروں کی فرشتوں کی اس در پہ قطاریں ہیں
جس جس کا بلاوا ہے دوڑا چلا آتا ہے
بے چین ہے گھبرا کے خیمے میں ٹہلتا ہے
کیا جرم کیا ایسا کیوں ہاتھوں کو ملتا ہے
اے حر تیری قسمت کا تارا یہ بتاتا ہے
مشہد ہو نجف ہو یا مکہ ہو بقیعہ ہو
وہ کرب و بلا ہو یا شاہزادی کا روضہ ہو
دنیا کا کوئی زائر جب بھی یہاں آتا ہے
تم سو گئے دریا پر دیکھو تو ذرا اٹھ کر
شبیر کو گھیرے ہیں نو لاکھ کا یہ لشکر
جب تیر کوئی دل پر آقا تیرا کھاتا ہے
گرتے ہوئے پرچم کو دیکھا شہ والا نے
زینب سے کہا رو کر عباس کے مولا نے
ہم جاتے ہیں دریا پر دل ڈوبتا جاتا ہے
ریحان کی سرور کی مولا سے وفائیں ہیں
عباس کے روضے پہ نوحہ لیے آئے ہیں
شاہزادی سکینہ کا نوحہ جو سناتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.