Khudi Ka Sar e Nihan La Ilaha Illallah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sabeeh Hassan Zaidi
خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
خودی ہے تیغ فساں لا الہ الا اللہ
یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں لا الہ الا اللہ
اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ
وہ سجدہ ریز کی رفعت بیان کرتا ہے
وجود سجدہ تیرا لا الہ الا اللہ
حسین تجھ سے بچا لا الہ الا اللہ
زمین کرب و بلا لا الہ الا اللہ
اسی ہی نام کو بیدست ہو کے اوج دیا
وفا کی حد وفا لا الہ الا اللہ
شجاعتوں کے قرینے حسین دیتے رہے
لہو سجاتا رہا لا الہ الا اللہ
ابھرتا دین کا سورج نہ بعد عاشورہ
اگر نہ ہوتا ادا لا الہ الا اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.