Hussain Razi Rahay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Amir Hasan Aamir
حیدر کا معجزہ حسین
زہرا کا مہ لقا حسین
مفہوم کربلا حسین
ہے حق کا رہنما حسین
تفسیر انما حسین
ذکر میں فکر میں رہتا ہے حسین
ذہن میں قلب میں چھا گیا حسین
ہے یوں خدا سے حسین راضی
ہر اک رضا سے حسین راضی
ہمیشہ بچھتا رہے گھر میں میرے فرش عزا
حسین راضی رہے بس حسین راضی رہے
زمانہ روٹھے یا پھر چھوٹے کوئی بھی رشتہ
حسین راضی رہے بس حسین راضی رہے
گئے وہ رن کی طرف جب حسین نے چاہا
سپاہی حق کے سمجھتے تھے فلسفہ رب کا
وہی وہ کرتے رہے جو حسین کہتا رہا
یہ مجلسیں یہ عزا خانے اور یہ فرش عزا
سبیلیں اور تبرک کو بانٹنے کا مزہ
حسین کے ہی لئے سب ہے اور یہ منشا
سبحان ربی الاعلی رسول پڑھتے رہے
کہ ان کی پشت پہ جب تک حسین بیٹھے رہے
بنا حسین کے کامل نہیں کوئی سجدہ
یہ اپنے بچوں کو ماؤں نے تربیت دی ہے
غم حسین مناؤ یہ پرسہ داری ہے
جیو حسین کے غم میں یہ باپ نے بھی کہا
دلوں کی دھڑکن میں بھی رواں ہے
حسین توحید کی زباں ہے
حسین میرا وہاں وہاں ہے
حسین دل ہے حسین جاں ہے
تپش میں غم کی یہ سائباں ہے
خدا کا کلمہ جہاں جہاں ہے
کہیں پہ بھائی کے بازو کہیں بہن کے پسر
خدا کی راہ میں دی ہے جوانی اکبر
جس امتحان میں لاتی رہی خدا کی رضا
پڑھو زیارت مولا خدا کو راضی کرو
سنو حسین سنو گر پڑھو حسین پڑھو
عزا کے فرش پہ بیٹھو خدا سے مانگو دعا
حسین تو جو نہیں ہے تو گھر نہیں کچھ بھی
کٹے جو عشق میں تیرے تو سر نہیں کچھ بھی
حبیب ابن مظاہر کی دوستی نے کہا
یہی نجات کا ذریعہ بنے گا محشر میں
سر اپنا فخر سے اونچا رہے گا محشر میں
اب اس خیال سے بڑھ کر بھی اور کیا ہوگا
کیا حسین نے عامر تجھے سفیر عزا
عطا سے ان کی میں شاعر اہلبیت ہوا
خدا سے پاؤں شناور یہ خدمتوں کا صلہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.