Sitam ki hogayi ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Tafseer Zaidi
ستم کی ہو گئی یہ انتہا رسول کے بعد
چلی ہے مانگنے حق فاطمہ رسول کے بعد
ستم کی ہو گئی۔۔۔
رسول زادی کھڑی کیوں رہی سرِ دربار
یہ کون تخت پہ بیٹھا رہا رسول کے بعد
ستم کی ہو گئی۔۔۔
وہ جا کے شہر کے باہر پدر کو روتی رہی
کسی نے گھر میں نہ رونے دیا رسول کے بعد
ستم کی ہو گئی۔۔۔
شہید ہو گیا اُس کی ہی ضرب سے محسن
درِ بتول جلایا گیا رسول کے بعد
ستم کی ہو گئی۔۔۔
وہ جرم کیا تھا کے جس پر علی کو گلیوں میں
رسن کے باندھ کے کھینچا گیا رسول کے بعد
ستم کی ہو گئی۔۔۔
شکستہ ہو گیا کیسے بتول کا پہلو
بتائو ظلم یہ کس نے کیا رسول کے بعد
ستم کی ہو گئی۔۔۔
کوئی بتائے ہمیں کیوں بتول کے گھر سے
ہمیشہ رونے کی آئی صدا رسول کے بعد
ستم کی ہو گئی۔۔۔
جو چہرے آیہ تطہیر کی بنے تفسیر
اُنہیں پھرایا گیا بے ردا رسول کے بعد
ستم کی ہو گئی۔۔۔
ظفر نبی کے گھرانے پہ ڈھا کے ظلم و ستم
سجائی جانے لگی کر بلا رسول کے بعد
ستم کی ہو گئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.