Ya Rab Tu Mujhe Zaire Shabbir Bana De
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
یا رب تو مجھے زائر شبیر بنا دے
آنکھوں کو میری روضہ شبیر دکھا دے
یا رب ہو پوری موت سے پہلے مری حسرت
میں چھو سکوں اور چوم سکوں شاہ کی تربت
یہ سر میرا شبیر کی چوکھٹ پہ جھکا دے
آساں نہیں مجاوری روضہ شبیر
پاکیزہ لہو ہو تو بنا کرتی ہے تقدیر
ذکر حسین میرا لہو پاک بنا دے
محشر میں عزادار کا دیکھو گے یہ منصب
دامان علم سر پہ تو کوثر میں ہوں گے لب
یہ وہ ہے جسے مادر شبیر دعا دے
ذکر حسین ہی ہے ملائک کی عبادت
وہ آ کے عزادار کی کرتے ہیں حفاظت
مجھ کم نصیب کو تو یہ اعزاز دلا دے
منظر وہ بھلا سکتی نہیں شاہ کی دختر
دو بار سر نیزہ اٹھایا گیا اصغر
بس کہتی تھی اصغر سے مجھے کوئی ملا دے
جب شمر شہ دیں کا گلا کاٹ رہا تھا
چلاتی تھیں زینب واحسینا میرا بھیا
ظالم تو مرے بھائی کو اک بار دکھا دے
جھک جائے گر حسین کی چوکھٹ پہ کوئی سر
پا جائے حر سی منزلت فطرس کی طرح پر
اے سبط نبی خون کا اعجاز دکھا دے
وعدہ ہے یہ زوار شہ کرب و بلا کا
جنت ہے ثمر مجلس و ماتم میں بکا کا
زائر تو مرے نام کے آگے بھی لگا دے
دیکھا ہے حسن معجزہ اس دور کے اندر
ہر سال بڑھتا رہتا ہے لوگوں کا سمندر
تم آؤ چلو کوئی یہ ہم کو بھی ندا دے
بس مصطفی نے کفر سے عالم کو نکالا
اور پنجتن نے پرچم اسلام سنبھالا
یا رب مجھے بھی صاحب آخر سے ملا دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.