Hussain Kehte Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
جس نے خدا کے لیے گھر بار لٹایا
جس نے سناں پر ہمیں قرآن سنایا
جس نے ہمیں مر کے بھی جینا ہے سکھایا
ایسے سردار کو شہ ابرار کو مولا حسین ابن علی کہتے ہیں
وہ میرا رہنما میرا آقا بھی وہی
جس کا نانا ہے نبی باپ ولیوں کا ولی
فاطمہ جس کی ہیں ماں بھائی جیسا نہ کوئی
ایسے سلطان کو اس نگہبان کو
مولا حسین ابن علی کہتے ہیں
جگہ جگہ ہے گونجتا مولا ہی مولا یا حسین
سارے سردار جسے اپنا سردار کہیں
سارے معصوم جسے اپنا دیدار کہیں
اور ہم جیسے جسے رب کا شاہکار کہیں
ایسے سردار کو شہ ابرار کو مولا حسین ابن علی کہتے ہیں
سیدی مصطفی ہاشمی و جان نبی
کشتہ تیغ جفا ہائے حسین ابن علی
حسین، حسین مظلوم کربلا حسین
جب عزا خانہ سجا اور انہیں یاد کیا
آگئے گھر میں میرے دل میرا شاد کیا
ایک بے گھر نے میرے گھر کو آباد کیا
ایسے مہمان کو شہ ذیشان کو مولا حسین ابن علی کہتے ہیں
مرضی رب تھی یہی چھوڑ دیں اپنا وطن
وہ غریب الوطنی اور اجڑتا وہ چمن
وہ شہنشاہ زمن اور پامال بدن
ایسے مظلوم کو ایسے معصوم کو مولا حسین ابن علی کہتے ہیں
یہ کہہ دیا مولا نے وہ کر کے دکھایا ہے
قربان ہوئے لیکن وعدے کو نبھایا ہے
اے شہ کے عزادارو آ جاؤ کرو ماتم
اک بی بی کے رونے کی آتی ہے صدا ہر دم
گھر لٹا دیا مولا سر کٹا دیا مولا خوں بہا دیا مولا
دیں بچا لیا مولا بے کفن رہا مولا لاشہ نہ اٹھا مولا
پیاسہ بھی رہا مولا گھر اجڑ گیا مولا دیں بچا لیا مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.