Koi Misal Mil Nahi Sakti Hussain Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
آغاز کائنات سے پہلے تھی اس کی ذات
تخلیق معجزات سے پہلے تھی اس کی ذات
کن کے تکلفات سے پہلے تھی اس کی ذات
یعنی ہر ایک ذات سے پہلے تھی اس کی ذات
پہلے کیسے سنورتی یہ کائنات
مولا اسے بناتے تو بنتی یہ کائنات
الفاظ تنگدست معانی فقیر ہیں
نطق و بیاں کے حرف مطالب حقیر ہیں
محدود ذہن اپنی حدوں میں اسیر ہیں
ہم پست کیا لکھیں کہ وہ کتنے امیر ہیں
بس اک یہی مثال ہے زہرا کے چین کی
کوئی مثال مل نہیں سکتی حسین کی
لا شے کی مملکت میں سخی نے قدم رکھا
لاہوت میں جہاں بنے مولا کے نقش پا
اٹھا وہیں وہیں سے خمیر ملائکہ
رب الملائکات پروں پر لکھا ہوا
دنیا سمجھ میں آیا یہ رتبہ حسین کا
جبریل کیوں جھلاتے تھے جھولا حسین کا
ہر شے ابھی عدم میں تھی موجود کچھ نہ تھا
تاریک و تار شب نہ سویرا تھا با خدا
سجدہ گزار نور فقط تھا حسین کا
جس جس جگہ وہ عالم لاہوت میں جھکا
خالق نے اپنے نور سے اس کو سجا لیا
اتنا علاقہ عرش معلی بنا لیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.