Shukriya ya fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
عبد واللہ یا زہرا ما ننسا حسینا
ماتمی مجھ کو بنایا آپ نے مظلوم کا
شکریہ یا فاطمہ
میری مٹی میں بھی رکھ دی آپ نے خاکِ شفا
شکریہ یا فاطمہ
جب بچھایا فرشِ ماتم حضرتِ شبیر کا
پرسہ لینے قبر سے آئیں میرے گھر فاطمہ
یہ میرا کچا مکان بھی رشکِ جنت ھوگیا
شکریہ یا فاطمہ
ماتمی مجھ کو بنایا۔۔۔
دل بھٹکتا تھا میرا دنیا کے غم میں در بہ در
آپ نے کر کے میری کوتاہیوں کو در گزر
بخشوانے کے لئے کربوبلا بلوا لیا
شکریہ یا فاطمہ
ماتمی مجھ کو بنایا۔۔۔
ظلم کا ایوان خطبے سے گرایا آپ نے
حق ملے یا نہ ملے سر نہ جھکایا آپ نے
نصرتِ مظلوم کا ہم کو دکھایا راستہ
شکریہ یا فاطمہ
ماتمی مجھ کو بنایا۔۔۔
جب بندھی گردن میں رسی شاہ خیبر گیر کے
اپنے والی کو بچایا ظالموں سے آپ نے
حشر تک حیدر کے لب پر ہے تبھی یہ مرثیہ
شکریہ یا فاطمہ
ماتمی مجھ کو بنایا۔۔۔
احترامِ فاطمہ کا یہ ملا اسکو صلہ
اس کا قد بھی انبیا سے ایک لمحہ میں بڑھا
رخ بقیہ کی طرف کر کے یہی حر نے دی صدا
شکریہ یا فاطمہ
ماتمی مجھ کو بنایا۔۔۔
جاکے بلوے میں بچایا عصمتِ شبیر کو
تربیت یوں آپ نے دی زینب دلگیر کو
میری بہنوں کو بھی پردے کا سلیقہ آگیا
شکریہ یا فاطمہ
ماتمی مجھ کو بنایا۔۔۔
جب سنی ماں نے مدینے میں یہ زینب سے خبر
ہو گئے شبیر پہ قربان اس کے سب پسر
کہہ کے یہ امل البنین نے شکر کا سجدہ کیا
شکریہ یا فاطمہ
ماتمی مجھ کو بنایا۔۔۔
دیکھتے ہیں ایک حسرت سے تیری ٹوٹی لحد
اور بھلا درویش کیا ھوگی کریمی کی سند
تو نے ہر ماتمی کا دل بقیہ کر دیا
شکریہ یا فاطمہ
ماتمی مجھ کو بنایا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.