Shabbir Ran Mein Tanha Sab Ko Bula Rahe Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Sabeeh Hasan Zaidi
شبیر رن میں تنہا سب کو بلا رہے ہیں
جھولے میں سن کے اصغر خود کو گرا رہے ہیں
رو کر سکینہ بولیں بھیا ذرا ٹھہر جا
پانی کی مشک عمو دریا سے لا رہے ہیں
تیار کر کے ماں نے گودی میں دے دیا ہے
اصغر کو لے کے مولا میداں کو جا رہے ہیں
سوکھی زباں سے ایسا اک وار کر دیا ہے
منہ پھیر پھیر ظالم آنسو بہا رہے ہیں
دادا کی ملکیت میں جس کے حوض کوثر
افسوس اس پہ ظالم پیکاں چلا رہے ہیں
اصغر کا خون ناحق چلو میں لے کے مولا
اللہ کے غضب سے سب کو بچا رہے ہیں
تھمتے نہیں ہیں آنسو اب آنکھ سے حسن کی
مجلس میں لوگ خالی جھولا اٹھا رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.