Kijiye Is Ko Qabool Aqa Dar-e-Abbas Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کیوں نہ آ جائے بھلا کعبہ در عباس پر
جشن ہے غازی کے بابا کا در عباس پر
کیجئے اس کو قبول آقا در عباس پر
کر رہا ہوں میں جو یہ سجدہ در عباس پر
سب تو کعبے کی طرف جاتے ہیں حج کے واسطے
حج ادا کرتا ہے خود کعبہ در عباس پر
دیکھ کر مجھ کو سر منبر یہاں بولے ملک
آگیا عباس کا بندہ در عباس پر
جیسے رکتے تھے محمد دیکھ کر زہرا کا در
ہر نبی ویسے ہی ہے رکتا در عباس پر
کیسے ہوں گے خلد کے رستوں سے واقف آپ سب
آنا جانا اگر نہیں ہوگا در عباس پر
اس کو خود عباس دیں گے اذن دیدار نجف
آج جو نعرہ لگائے گا در عباس پر
خوش غدیر خم میں تھے سلمان و ابوذر جس طرح
ایسے خوش ہے ہر علی والا در عباس پر
کیسے آ جاتی در عباس پر لینے مجھے
موت کو بھی موت کا ڈر تھا در عباس پر
جشن شوہر کی ولایت کا منانے کے لیے
آئی ہیں فردوس سے زہرا در عباس پر
مجھ سے اک درویش نے یہ خواب میں آکر کہا
زندہ رہنا ہے تو جا مر جا در عباس پر
وہ در عباس تھا یاں یہ زمین طور ہے
سوچ میں ہیں حضرت موسی در عباس پر
فخر سے سر عرش سے ٹکرانے لگتا ہے میرا
جب بھی جھکتا ہے میرا بچہ در عباس پر
تیرے فتووں سے بھلا میں رکنے والا ہوں کہاں
دیکھ میرا سر ہے اے ملا در عباس پر
رب کعبہ کی قسم لے آؤ تو ہو جائے گا
موت کا بیمار بھی اچھا در عباس پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.