Bhoole Nahi Thay Nohay Mazloom Karbala Ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Wajeeh Hasan Zaidi
بھولے نہیں تھے نوحے مظلوم کربلا کے
ہونے لگے ہیں ماتم زینب تیری ردا کے
پایا نہ شاہ کا سینہ گزرا سوا مہینہ
اور مر گئی سکینہ رو رو کے بلبلا کے
اجڑی ہوئی یہ مائیں کس دل سے شام جائیں
اصغر سے لاڈلوں کو زیر زمیں سلا کے
بیٹھی نہ چھاؤں میں اور ٹھنڈا پیا نہ پانی
سوئی نہ بی بی زینب بستر کبھی بچھا کے
سجاد ناتواں کو پہنا کے طوق و بیڑی
کہتا ہے کوڑے والا چلنا قدم اٹھا کے
باقر ہیں اتنے کم سن یا طوق اتنا بھاری
سجاد چل رہے ہیں گردن کو یوں جھکا کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.