Maa Bulati Hai Aa, Aye Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nadeem Sarwar
ناگاہ شور اٹھا کہ زہرا گزر گئیں
عمامہ سر سے پھینک کے روئے امام دیں
روتی تھیں مل کے زینب و کلثوم بھی قریں
اور دور تھے حسین جو آتے نہ تھے قریں
فضہ پکاریں آپ یہاں کیا نہ آئیں گے
بولے حسین اماں پکاریں تو جائیں گے
بستر سے تھتھرا کے اٹھیں تھام کے عصا
قبر نبی پہ فاتحہ آخری پڑھا
ہمسائیوں کے گھر گئیں رخصت کو اور کہا
لو صاحبو بحل کرو اب کوچ ہے میرا
ایذا تھی تم سبھوں کو میرے شور و شین سے
کل فاطمہ نہ ہووے گی تم سونا چین سے
آئے شبیر زہرا کے لب یوں ہلے
چکیاں پیس کے میں نے پالا تجھے
آ میرے لال آ ماں کے لگ جا گلے
وقت رخصت ہے ایسے نہیں روٹھتے
ٹوٹے بند کفن فاطمہ کے
اور پھر ہاتھ نکلے کفن سے
آئی آواز آ اے حسین
ماں بلاتی ہے آ اے حسین
آ میرے لال آ ایک یہ کام کر
میرے سینے پہ کچھ دیر آرام کر
تو تو چلتا تھا انگلی میری تھام کر
یاد وہ صبح کر یاد وہ شام کر
تیری خاطر میں جا کر پلٹ آئی ہوں
دیکھ کر تیرے آنسو میں گھبرائی ہوں
دیکھ زیر کفن غم سے تھرائی ہوں
تجھ کو بہلانے جنت سے میں آئی ہوں
دست زینب میں پھر دے کے دست حسین
بولیں زہرا کفن میں بصد شور و شین
دیکھ زینب میری لاڈلی نور عین
یہ جو رویا تو زہرا نہ پائے گی چین
تو نے کھانا بھی کھایا کہ کھایا نہیں
کہہ دے ماں سے کہ تو آج پیاسا نہیں
صبح سے منہ کسی نے دھلایا نہیں
سو گئی میں تجھے کیوں سلایا نہیں
ہائے کرب و بلا میں وہ دن آگیا
شمر کا حلق سرور پہ خنجر چلا
اماں اماں کی آنے لگی جب صدا
بال بکھرا کے زہرا نے رو کر کہا
جائیو ساتھ اس کے یہ جائے جدھر
میرے بچے کی زینب ہے تو ہمسفر
کربلا کا مسافر ہے میرا پسر
غم کی بدلی نہ چھائے میرے چاند پر
اپنے بچے کی گردن پہ تیغ جفا
گونجتی ہوگی دشت بلا میں صدا
کیسے ریحان و سرور سر کربلا
دیکھتی ہوں گی زہرا سر کربلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.