Awaz Do Ae Ali Akbar Awaz Do
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Kazmi Brothers
آواز دو اے علی اکبر آواز دو
جاتی ہے میری جاں، مقتل میں ہے دھواں، بیٹا ہو تم کہاں
مارا ہے کس طرح سے تمہیں سوچتا ہوں میں
پتھر ہٹا ہٹا کے تمہیں ڈھونڈتا ہوں میں
چاروں طرف ہے خوں، ملتا نہیں سکوں، لاشوں کے درمیاں
کچھ بھی دکھائی دیتا نہیں میں غریب ہوں
خوشبو سے لگ رہا ہے تمہارے قریب ہوں
اے میرے دل کے چین، بابا کے نور عین، اب لو نہ امتحاں
میں نے سنا ہے گھوڑے سے تم خود گرے نہیں
اے میرے لعل بالوں سے کھینچا گیا تمہیں
تم ہو یہیں کہیں، کیوں بولتے نہیں، خاموش ہے زباں
کیسے گرے ہو مجھ کو بتاؤ زین سے
لگتا ہے تم نے کھائی ہے برچھی لعین سے
چہرہ بھی زرد ہے، سینے میں درد ہے، کچھ تو کرو بیاں
مقتل میں آتے آتے بھی مارا گیا مجھے
ڈوبا ہوا ہوں خون میں پتھر کے زخم سے
زخمی ہے یہ جگر، دیکھو میرے پسر، چہرے پہ ہیں نشاں
ہمت کرو ذرا سی کلیجے کو تھام کر
ہے وقت عصر جاگو میرے نوجواں پسر
لیلی کی آس ہے، زینب اداس ہے، دو آخری اذاں
تم خود علی ہو بیٹا ذرا حوصلہ کرو
بڑھنے لگا ہے درد تو ناد علی پڑھو
آنکھیں ہیں میری نم، صغری کی ہے قسم، رگڑو نہ ایڑیاں
دو ماؤں نے جوان کیا تم کو پال کر
خیموں میں جا کے کیسے ملاؤں گا میں نظر
میں ان سے کیا کہوں، بہتا ہے تیرا خوں، کیسے سہے گی ماں
ازلان رو کے کہتا رہا یہ میرا امام
بیٹا ہمارے حال پہ ہنستی ہے فوج شام
دھندلا ہے سب جہاں، ہے سرخ آسماں، چلتی ہیں آندھیاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.