Janam Husaina
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Shanawar, Ali Jee, Nadeem Sarwar
جانم حسینا اے جانان مصطفی جانم حسینا مرحبا حسین مولا
اونچا تمہارا مقام مولا حسین جان تم پر درود و سلام مولا حسین جان پیارا پیارا ہے یہ نام مولا حسین جان
بادشاہوں میں بڑا ہے کون ایسا بادشاہ
جس کے نوکر ہوں فرشتے اولیا جس کے گدا
عرش والے فرش والے ہوں سبھی جس پر فدا
ہر دل میں جس کا قیام مولا حسین جان
ہم سب ہیں جس کے غلام مولا حسین جان
جس کا شجرہ واہ خدا سارے کا سارا نور کا
باپ بھائی ماں بھی نوری اور نانا نور کا
بچہ بچہ نور کا سارا گھرانہ نور کا
کس کا ہے یہ اہتمام مولا حسین جان
روشن ہے کس کا یہ نام مولا حسین جان
یا حسین اتنا دعاؤں میں اثر تو دے دے
اپنے نوکر کو غلامی کا ثمر تو دے دے
میں سمندر بھی کسی غیر کے ہاتھوں سے نہ لوں
اور قطرہ بھی سمندر ہے اگر تو دے دے
سب کا ہے سائیں سرکار یا حسین عشق خدا میں سرشار یا حسین کہتا ہے سارا سنسار یا حسین
عشق کی حد تو نے پار کر دی دین کی زمین گلزار کر دی میرا نعرہ نظارہ سہارا گوارا ہمارا تمہارا
سردار یا حسین پیارا حسین میرا پیارا حسین میرا مولا حسین میرا مولا حسین
آسماں پر چاند نکلا تیسری شعبان کا
گھر میں زہرا کے کھلا ہے پھول یہ ایمان کا
آگیا دیکھو نواسہ دین کے سلطان کا
تیرا آیا امام مولا حسین جان
رب کا ہے ہم کو انعام مولا حسین جان
پیارا پیارا ہے یہ نام مولا حسین جان
سلطنت ہے عشق کی سلطان شاہ کربلا
دھڑکنوں میں گونجتا ہے نام جس کا باخدا
جابجا سارے جہاں میں کام جس کا چھا گیا
سب کا ہے تکیہ کلام مولا حسین جان
زندہ رہے گا یہ نام مولا حسین جان
پیارا پیارا ہے یہ نام مولا حسین جان
وہ جو لاکھوں سے نہ ہارا کون ہے بس یا حسین
موت کو جس نے ہے مارا کون ہے بس یا حسین
جو نہ بن پایا دوبارہ کون ہے بس یا حسین
بولو بصد احترام مولا حسین جان
حضرت مولا حسین جان
پیارا پیارا ہے یہ نام مولا حسین جان
تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا بس اس کا بیڑا پار ہوا جس دل میں بسا ہے پیار تیرا
وہ جنت کا حقدار ہوا یہ مال و زر سونا چاندی ان سب کی حقیقت کچھ بھی نہیں
رب اس کو ملا سب اس کو ملا جو مولا کا حبدار ہوا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.