Rab Ke Paigham Sunata Hai Yeh Ghar Kis Ka Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajeeh Hasan Zaidi
رب کے پیغام سناتا ہے یہ گھر کس کا ہے
سب کو خالق سے ملاتا ہے یہ گھر کس کا ہے
لوح محفوظ کی تحریر بدل دیتا ہے
سب کی تقدیر بناتا ہے یہ گھر کس کا ہے
آنا جانا یہاں رہتا ہے فلک والوں کا
رونق خلد دکھاتا ہے یہ گھر کس کا ہے
وجہ تخلیق جہاں وارث کن نور ازل
پھر بھی توحید بچاتا ہے یہ گھر کس کا ہے
جب نظر آتا ہے اس کو بنی ہاشم کا قمر
چاند خود پوچھنے آتا ہے یہ گھر کس کا ہے
اوج پانے کے لیے عرش یہاں جھکتا ہے
اوج کو اوج دلاتا ہے یہ گھر کس کا ہے
رب کے بندے ہیں مگر رب کی طرح لگتے ہیں
ان میں خالق نظر آتا ہے یہ گھر کس کا ہے
یہ محمد کا گھرانہ ہے یقینا یاسر
حسن اعجاز دکھاتا ہے یہ گھر کس کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.