Sab Ne Yahi Kaha Hai Allah Bohat Bara Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
قرآن میں لکھا ہے اللہ بہت بڑا ہے، سب نے یہی کہا ہے اللہ بہت بڑا ہے
ہر حد سے ماورا ہے اللہ بہت بڑا ہے، سب نے یہی کہا ہے اللہ بہت بڑا ہے
یہ مہرو ماہ و انجم دریاؤں میں تلاطم
چلتی ہوئی ہوائیں آواز کا ترنم
خوش رنگ طائروں کا پھیلا ہوا تبسم
ترتیب وار غنچے ایسے کہ رشک انجم
یہ کن کا معجزہ ہے اللہ بہت بڑا ہے
مٹی کے پیکروں میں تحریک ڈالتا ہے
سوئے فلک زمیں پہ تارے اچھالتا ہے
پاتال سے جواہر وہ ہی نکالتا ہے
پروردگار وہ ہے دنیا کو پالتا ہے
ہر حد سے ماورا ہے اللہ بہت بڑا ہے
کونین میں عیاں ہے یارب جو نور تیرا
ہے تاب کس نظر میں دیکھے ظہور تیرا
تسبیح خواہاں ہم کیا ہے کوہ طور تیرا
جس کو بھی مل گیا ہے مولا شعور تیرا
وہ مصطفی ہوا ہے اللہ بہت بڑا ہے
تو باکمال جیسا یا ابا القاسم تیرے پیمبر
سب تیرے مدح خواں ہیں سب ہی تیرے ثنا گر
کیا بادشاہ و قدسی کیا مفلس و گداگر
ان ساری ہستیوں میں وہ آمنہ کا دلبر
وہ بھی تو لب کشا ہے اللہ بہت بڑا ہے
قوسین کی تھی منزل حیران انبیا تھے
جبریل رک گئے تھے اک مرحلے پہ آکے
رستے بنائے تو نے پردے ہٹا ہٹا کے
معراج پر محمد پہنچے تیری رضا سے
اک شور گونجتا ہے اللہ بہت بڑا ہے
جیسے ہی گفتگو کی اللہ نے نبی سے
بولے نبی یہ لہجہ مربوط ہے علی سے
حیراں ہوئے محمد اس لہجہ خفی سے
کیا گفتگو ہے میری اللہ کے ولی سے
یہ راز غیب کا ہے اللہ بہت بڑا ہے
اللہ کی بڑائی یوں تو سبھی نے کی ہے
لیکن جو کربلا کی تاریخ بولتی ہے
نوک سناں سے رب کی توصیف ہو چکی ہے
تکبیر زیر خنجر شبیر نے کہی ہے
مظلوم کی صدا ہے اللہ بہت بڑا ہے
کس نے کیا ہے سجدہ خنجر تلے جہاں میں
کانٹے پڑے ہوئے تھے جب پیاس سے زباں میں
جب آگ لگ رہی تھی زہرا کے گلستاں میں
چھپ چھپ کے چاند تارے روتے تھے آسماں میں
مولا نے تب کہا ہے اللہ بہت بڑا ہے
کیا نفس مطمئنہ سجاد نے تھا پایا
اک اک ستم پہ جس نے سجدے میں سر جھکایا
طوق گراں پہن کر شکوہ نہ لب پہ لایا
کعبے کو اپنے لے کر تا شام تھا جو آیا
ہر گام پر کہا ہے اللہ بہت بڑا ہے
سینے پہ برچھی کھا کہ اکبر نے یہ صدا دی
یہ آخری ہے منزل خوشنودی خدا کی
خاک شفا بنا دی کرب و بلا کی مٹی
بولے ریحان و سرور تاریخ کربلا بھی
مولا نے سچ کہا ہے اللہ بہت بڑا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.