Kitni Mazloom Hai Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Meethum Abbas
روداد غم سناؤں ذرا کلمہ گو سنو
تاریخ دے رہی ہے گواہی یہ آپ کو
آئے تھے آگ لے کے در سیدہ پہ جو
عیسائی بھی نہیں تھے یہودی نہیں تھے
جب گرایا دہکتا ہوا وہ در
اسلام کہہ رہا تھا یہی چیخ چیخ کر
بعد رسول پاک جو ظلم و ستم ہوئے
تا مرگ ان کی آنکھ سے آنسو نہیں رکے
آنکھوں کے گرد پڑ گئے حلقے بتول کے
یہ ظلم غیر نے نہیں اپنوں نے ڈھائے تھے
صدیاں گزار دیں گئیں جاری ہے وہ بکا
اہل عزا تو آج بھی کرتے ہیں یہ بکا
خاموش بوتراب تھے منشائے کبریا
دربار میں لعین کے پہنچیں جو سیدہ
حسنین کے سوا کوئی ہمدرد ہی نہ تھا
وہ سب جاں شار ہو گئے قاتل کے ہمنوا
جو چھوڑ کر گئے تھے جنازہ رسول کا
کرتے بھلا رسول کی بیٹی سے کیا وفا
اٹھارویں برس میں اٹھائے ہیں یہ محن
دن رات سیدہ کے کلیجے میں تھی دکھن
دیکھی گلوئے حیدر کرار میں رسن
روئے حسین زینب و کلثوم اور حسن
جب تھے علی حصار میں اس دن کو روئی ہے
تنہائیوں میں بیٹھ کے محسن کو روئی ہے
کروٹ سے دائیں جانب کبھی سو نہیں سکیں
خوں رک نہیں رہا تھا جو زخمی ہوئی جبیں
ٹوٹیں جو پسلیاں سکوں تھا کہیں نہیں
اب جی نہیں سکوں گی یہ زہرا کو تھا یقیں
اس درجہ زخم کھائے ہیں قنفذ کی ذات سے
تسبیح پڑھ نہ پائیں کبھی سیدھے ہاتھ سے
غسل و کفن کا وقت جو آیا تھا باخدا
مولا کے گھر قیامت صغری ہوئی بپا
گریہ علی کا سن کے یہ زینب نے کی بکا
جاں سے گزر نہ جائیں کہیں شیر کبریا
یارا رہا نہ ضبط کا رونے لگے علی
پہلو کا زخم دیکھ کے کہنے لگے علی
مسمار قبر فاطمہ زہرا کو کر دیا
جاری ہے پھر بھی ظلم کا امت میں سلسلہ
لے لو جو نام قاتل زہرا تو ہے سزا
صدیوں کے بعد بھی ہے وہی ظلم اور جفا
سوچا کبھی نہیں تھا کہ یہ دن بھی آئے گا
پڑھنا ہے جرم مرقد زہرا پہ فاتحہ
کچھ تو بتاؤ لوگو رلایا گیا ہے کیوں
مخدومہ جہاں کو ستایا گیا ہے کیوں
یہ ظلم بعد مرگ بھی ڈھایا گیا ہے کیوں
میت کو فاطمہ کی چھپایا گیا ہے کیوں
چالیس قبر زہرا بنائیں تھیں اس لیے
زہرا کی قبر کوئی مسلماں نہ دیکھ لے
میثم کے اشک تیرا قلم مظہر عابدی
کر ہی نہیں سکیں گے بیاں وہ ستم کبھی
جو ظلم سہہ گئی ہے وہ بیٹی رسول کی
تا عمر میری بی بی عزادار ہی رہی
رو کر حیات کاٹی غموں کی اسیر نے
لکھا ہے مرثیوں میں انیس و دبیر نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.