Koi Misaal Mil Nahi Sakti Hussain Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
اپنی سپاہ کا صاحب ایجاد خود حسین
سینوں میں سانس بن کے ہے آباد خود حسین
ہے لشکر حسین کی بنیاد خود حسین
عباس خود حسین ہیں سجاد خود حسین
بن کر یقین سینوں کے اندر حسین ہیں
اک دو نہیں یہ پورے بہتر حسین ہیں
توحید اس کے سجدہ آخر کا ہے قیام
ہر وار اس کا عدل امامت کا اہتمام
خون نبی شریک نبوت ہے گام گام
محشر خدا کے ذمے ہے مولا کا انتقام
پانچوں اصول کا بھی یہ واحد اصول ہے
شبیر کے بغیر یہ سب کچھ فضول ہے
کہتی تھی کربلا میرا مہمان آگیا
فرماروا میرا، میرا سلطان آگیا
آیات لے کے بولتا قرآن آگیا
اب کیسی بے بسی میرا رحمان آگیا
شرکت بتا رہی ہے یہ بیٹے امیر کی
گھل کر حسین بات کریں گے غدیر کی
اکبر جو شہ نے آخری سجدہ ادا کیا
راضی ہوں میں حسین سے خالق نے دی صدا
اے عبد لاشریک تو سجدے سے سر اٹھا
اترا ہے تیری کرب و بلا میں تیرا خدا
تیری لحد میں آج سے خود کو بساؤں گا
عالم میں دوسرا میں معلی بناؤں گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.