Taweez e Hassan Jab Qasim Ne Shabbir Ko Dikhlaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Mesum Abbas
تعویذ حسن جب قاسم نے شبیر کو دکھلایا بھائی کو بھائی یاد آیا
خط بھائی کا پڑھ کر روئے دل درد سے تھرایا بھائی کو بھائی یاد آیا
اک پل کے لیے نظروں میں پھرا بھائی کی شہادت کا منظر
کیا بین کیے تھے بہنوں نے تھا طشت میں ٹکڑے ٹکڑے جگر
قاسم کا کہیں یہ حال نہ ہو اس بات نے تڑپایا بھائی کو بھائی یاد آیا
تحریر میں شبیر نے یہ کہا تسکین محبت دے دینا
مقتل کی اجازت جب مانگے قاسم کو اجازت دے دینا
تب نوحہ کیا اور قاسم کو سینے سے لپٹایا بھائی کو بھائی یاد آیا
خط پڑھ کے اجازت دی شہ نے ہتھیار سجائے قاسم نے
تلوار لگا کر پٹکے میں جوہر وہ دکھائے قاسم نے
صدقہ جو اتارا زینب نے دل شاہ کا بھر آیا بھائی کو بھائی یاد آیا
گھوڑے سے گرا جب ابن حسن مولا کو پکارا واویلا
پہنچے جو شہ دیں مقتل میں پامال بدن تھا قاسم کا
بھائی کے پسر کو مولا نے اس حال میں جب پایا بھائی کو بھائی یاد آیا
پھر اپنی عبا کے دامن میں قاسم کو سمیٹا مولا نے
کس طرح اٹھاؤں یہ لاشہ غازی کو پکارا مولا نے
قاسم کا سراپا ٹکڑوں میں تقدیر نے دکھلایا بھائی کو بھائی یاد آیا
خیمے میں جونہی لائے لاشہ سر اہل حرم نے پیٹ لیا
فضہ نے کلیجہ تھام لیا زینب کے لبوں پر نوحہ تھا
فروا کی طرف دیکھا شہ نے آنکھوں میں لہو آیا بھائی کو بھائی یاد آیا
میثم وہ قیامت کا منظر تحریر میں لایا ہے مظہر
گٹھڑی کو جونہی کھولا شہ نے سادات ہوئے پھر خاک بسر
اشکوں کو علی کا بیٹا بھی تب روک نہیں پایا بھائی کو بھائی یاد آیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.