Zahra Tere Aangan Ki Ziya Sab Se Alag Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajeeh Hasan Zaidi
زہرا تیرے آنگن کی ضیاء سب سے الگ ہے
اس در کی گدائی کا صلہ سب سے الگ ہے
تقدیر سے ضد باندھ کے راہب کو نوازا
شبیر تیرے در کی عطا سب سے الگ ہے
کرتے ہیں ذکر حیدر کرار تول کر
اس دور کے مومن کی جفا سب سے الگ ہے
سجدے میں سر ہو بغض بھی رکھے امام سے
ایسے نمازیوں کی سزا سب سے الگ ہے
شبیر کبھی حیدر و عباس دلاور
دربار میں زینب کی شجاع سب سے الگ ہے
تم لاکھ پیمبر سے محبت کو جتاؤ
اولاد پیمبر کی ثناء سب سے الگ ہے
رکھتا ہوں اختلاف نصیری سے باوجہ
حیدر جسے کہہ دے وہ خدا سب سے الگ ہے
خود اپنے لیے مانگتا ہے شاہ کے غم کو
اس در کے گداگر کی صدا سب سے الگ ہے
زنجیر کے ماتم پہ لگانا نہیں فتوے
دیتی ہیں جو زہرا وہ جزا سب سے الگ ہے
مولا کریں قبول نساء اس کلام کو
توفیق ہو عطا یہ دعا سب سے الگ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.