Darya Pe Nahi Jao Khudara Abbas Nahi Koi Hamara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Ali Naqvi
دریا پہ نہیں جاؤ خدارا عباس نہیں کوئی ہمارا
اب کون ہمیں دے گا سہارا عباس نہیں کوئی ہمارا
ہم دیکھ کے جیتے ہیں ترا چہرا برادر
مر جاؤں گا پردیس میں میں تم سے بچھڑ کر
ڈھونڈوں گا کہاں چہرا تمہارا عباس نہیں کوئی ہمارا
مشکل ہے تیرے بعد میری بیٹی کا جینا
عمو ہیں کہاں جب بھی یہ پوچھے گی سکینہ
کیا اسکو بتاؤں گا خدارا عباس نہیں کوئی ہمارا
گر کٹ گئے عباس تیرے ہاتھ وہاں پر
پھر کون بچائے گا میری بہنوں کی چادر
جیتے جی اسی بات نے مارا عباس نہیں کوئی ہمارا
ہم کیسے اٹھا پائیں گے بھائی تیرے غم کو
مقتل میں چلے جاؤ گے جب چھوڑ کے ہم کو
خیموں میں نہ آؤ گے دوبارہ عباس نہیں کوئی ہمارا
مارے گا کوئی گرز کوئی تیر جبیں پر
گر جاؤ گے تم چہرے کے بل زین سے زمیں پر
بہہ جائے گا خوں نہر پہ سارا عباس نہیں کوئی ہمارا
رک جاؤ تم عباس میری ماں کی دعا ہو
ڈھارس ہو میری ثانی زہرا کی ردا ہو
تو ہے میری آنکھوں کا ستارا عباس نہیں کوئی ہمارا
ذیشان و علی کیسا تھا رخصت کا وہ منظر
عباس چلے خیموں سے جب مشک اٹھا کر
بس کہتا رہا زہرا کا پیارا عباس نہیں کوئی ہمارا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.