Sayyeda ko na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
اے مسلمانوں خدا کا خوف کھاؤ
سیدہ کو نہ ستاؤ
اک یتیمہ کو خدارا نہ رلاؤ
سیدہ کو نہ ستاؤ
کیا تمہیں داغ یتیمی کا کچھ اندازہ ہے
زخم بابا کی جدائی کا ابھی تازہ ہے
غم کی ماری پہ اے لوگوں رحم کھاؤ
سیدہ کو نہ ستاؤ
اے مسلمانوں۔۔۔
یہ وہی در ہے سلامی جہاں دیتے تھے رسول
یہ وہ گلشن ہے جہاں رہتے ہیں حسنین سے پھول
لکڑیاں لے کے تم اس در پہ نہ آؤ
سیدہ کو نہ ستاؤ
اے مسلمانوں۔۔۔
تم کو کیا خوف نہیں قہر خدا کا لوگوں
یوں غریبوں کو ستانا نہیں اچھا لوگوں
ہے پیمبر کا یہ گلشن نہ جلاؤ
سیدہ کو نہ ستاؤ
اے مسلمانوں۔۔۔
ملکۂ شرم و حیا پر یہ ستم کیا کم تھا
اتنا حق مانگنے دربار میں آی زہرا
اب نہ تم ان کے دکھے دل کو دکھاؤ
سیدہ کو نہ ستاؤ
اے مسلمانوں۔۔۔
کیا خبر تم کو کہ کیا تم نے ستم ڈھایا ہے
بھرے دربار میں صدیقہ کو جھٹلایا ہے
درد کے تیر نہ اب اور چلاؤ
سیدہ کو نہ ستاؤ
اے مسلمانوں۔۔۔
داستاں ظلم و تشدد کی وہ کرتے ہیں بیاں
ابھی رخسار پہ باقی ہے طمانچوں کے نشاں
واسطہ تم کو خدا کا لوٹ جاؤ
سیدہ کو نہ ستاؤ
اے مسلمانوں۔۔۔
اے ندیم آگ لعینوں نے لگائی جس دم
اپنا سر پیٹ کے کہنے لگی فضہ اس دم
زخم یہ دل پہ نبی کے نہ لگاؤ
سیدہ کو نہ ستاؤ
اے مسلمانوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.