Aaye Hain Duniya Mein Hum To Ulfat-e-Haider Samait
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General
آئے ہیں دنیا میں ہم تو الفت حیدر سمیت
جائیں گے دنیا سے ہم لیکن غم سرور سمیت
خیر گزری، چھوڑ دی قنبر نے اونٹوں کی مہار
اونٹ دے دیتے علی سائل کو سب قنبر سمیت
کوئی بھی ہوتا شب ہجرت جو حیدر کی جگہ
موت کے ڈر سے نکل جاتا کہیں بستر سمیت
جب ولایت سے علی کی کوئی ہوگا منحرف
تب عذاب آئے گا اس پر عرش سے پتھر سمیت
کہتے تھے عباس، مل جائے اگر اذن جہاد
علقمہ ہی میں ڈبو دوں شمر کو لشکر سمیت
یہ عقیدہ ہے، یقیں ہے، یہ میرا ایمان ہے
فاطمہ آتی ہیں ہر مجلس میں پیغمبر سمیت
یوں مجھے لے جائیں گے باب الحوائج خلد میں
جس طرح جاتا ہے مالک اپنے گھر نوکر سمیت
شہ نے جب کھینچی جواں بیٹے کے سینے سے سناں
آ گئی کھنچ کر سناں قلب علی اکبر سمیت
سر کو گہوارے سے ٹکرا کر یہ کہتی تھیں رباب
کاش میں بھی قتل ہو جاتی علی اصغر سمیت
کہتی تھیں زینب، نہ جاتی بے ردا دربار میں
کاش میرا سر بھی لے جاتا لعیں چادر سمیت
میرا دعوی ہے بفیض پنجتن فردوس میں
شاعر آل نبی جائیں گے سب، محشر سمیت
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.