Ali Ali Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
ابھی تو بنت اسد تھیں طواف کعبہ میں کے پتھروں میں خوشی سے عجب ہلالی تھی
خدا کا شکر کے اک سمت رک گئیں ورنہ ہر ایک سمت سے دیوار پھٹنے والی تھی
نفس نبی شیر خدا زہرا کا شوہر
مولا میرا آقا میرا ساقی کوثر
بنت اسد کہنے لگیں ماجرہ ہے کیا
آنکھ نہیں کھولتا دیکھیں میرا بچہ
بولے نبی بھائی کو ہاتھوں پہ اٹھا کر
آ کے زمینوں کو خود افلاک نے چوما
بیٹھے خدا وجد میں کچھ اور بھی جھوما
بنت اسد آئیں تو کعبے میں بنا در
دنیا کو دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا جب تک علی نے دیکھا نہ چہرہ رسول کا
شیر خدا نہ بنتا تو بنتا بھی اور کیا بچپن ہی سے جو پالا ہوا تھا رسول کا
یہ بھی علی ولی کی فضیلت ہے اک بڑی جو ہے علی کا شجرہ وہ شجرہ رسول کا
رب کی قسم علی تو ہے وہ پہلا نعت خواں جس نے پڑھا ہے پہلا قصیدہ رسول کا
ہاں تیری قسمت بھی سنور جائے گی پیارے
ڈوبتی کشتی بھی ابھر جائے گی پیارے
بولا خدا نوح سے تو ورد یہی کر
نام علی رب نے بہاروں پہ بھی لکھا
چاند پہ سورج پہ ستاروں پہ بھی لکھا
نام یہی لکھا تھا جبریل کے پر پر
یاد دلاتا ہوں تمہیں خم کا نظارہ
جس گھڑی سرکار نے من کنت پکارا
کہنے لگا وجد میں اصحاب کا لشکر
جنگ کے میدان میں چالیسواں دن تھا
ناد علی پڑھ کے نبی نے جو پکارا
آئے علی جس گھڑی خیبر کا اڑا در
ظل رضا ہو کہ وہ فرحان علی ہو
دونوں کا مقصد ہے بیاں شان علی ہو
سب سر محفل کہیں ہاتھوں کو اٹھا کر
شنکھ کی یہ گونج یہ نوبت کی صدائیں
سارے زمانے کو یہ پیغام سنائیں
نعرہ لگاتے تھے یہ شہباز قلندر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.