Ali Ki Khatir
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Abbas Haider Lalji, Yousuf Okera
بنائی خالق نے ساری دنیا علی کی خاطر
یہ بحث اب چھوڑ دو ہے کیا کیا علی کی خاطر
وہ عرش پر ہے رجب کی تیرہ علی کی خاطر
علی ہے کعبے میں آنے والا علی کی خاطر
وہاں تلک ہے ضرور چوکھٹ علی کے گھر کی
جہاں سے سورج پلٹ کے آیا علی کی خاطر
کچھ اس طرح دار پر تھا میثم کا چہرہ روشن
کہ جیسے ہو ایک چاند نکلا علی کی خاطر
ارے مقصر نہ پڑھ تو قرآن دیکھ اس میں
جگہ جگہ ہے لکھا قصیدہ علی کی خاطر
نہیں کہ بس جبرائیل قرآن ہی تھا لاتا
کبھی کبھی تھا فقط وہ آتا علی کی خاطر
علی کا ہے اختیار کتنا یہ ان سے پوچھو
جو مر کے زندہ ہوئے دوبارہ علی کی خاطر
وہ سیب جس میں تھا نصف نور بتول وہ بھی
ہے بن کے پھر ذوالفقار اترا علی کی خاطر
بنایا جب اس نے فضہ کو فاطمہ کی خاطر
خدا نے سلمان بھی بنایا علی کی خاطر
علی کا شیعہ بنے گا کب تک خود اپنی خاطر
اسد بس اب بن علی کا شیعہ علی کی خاطر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.