Ae Logo Aao Tum Ko Bataun
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Meethum Abbas
اے لوگو آؤ تم کو بتاؤں رحمت باری تم کو دکھاؤں
سارے جہاں کا ہے اک سہارا یہ جو علم میرے گھر پہ لگا ہے
یہ ہے علم عباس کا
غم سے نکالے مشکلیں ٹالے
کیسا وسیلہ رب نے دیا
یہ جو بندھی ہے مشک سکینہ اس کو کہو تعویذ وفا
رشتہ بھتیجی اور چچا کا آج تلک نہ ٹوٹ سکا
ایک کہانی اس کی زبانی سن لو اگر سنتے ہو صدا
ہم نے علم جب گھر میں سجایا گھر میں رکھے زہرا نے قدم
دور ہوئے سب رنج و مصائب پھر کیسی مشکل کیسا غم
دست کرم ہے شہ کا بھرم ہے جس کا کوئی ثانی نہ ملا
ایسا علم دنیا میں دکھاؤ جس کی عطا ہو رب کی عطا
شان عزاداری یہ علم ہے دیکھو عزاخانوں میں ذرا
منتیں پوری کرتا ہے سب کی زندہ ہے اس کے دم سے وفا
دیکھو علم کا سرخ پھریرا چادر زینب سے ہے بنا
جو بھی علم کے سائے میں آیا دنیا کے سب غم بھول گیا
اب جا کے مانا سارا زمانہ سایہ فگن گھر گھر پہ ہوا
قتل ہوا جب دریا پہ غازی ٹوٹ گئی مولا کی کمر
لاشہ نہیں شہ لائے جری کا لائے علم ہی خون میں تر
بیٹی سے بولے شبیر رو کے آئے نہیں دریا سے چچا
حمزہ و جعفر کا یہ علم ہے یہ علم حیدر کا علم
دیں گے گواہی شاہ زمن بھی ہے یہ میرے لشکر کا علم
بارہواں حیدر کعبے کی چھت پر لہرا کے اس کو دے گا صدا
پنجہ علم کا میثم و مظہر دست کرم عباس کا ہے
پال رہا ہے سارے جہاں کو یہ بھی حشم عباس کا ہے
جس نے جو مانگا اس نے وہ پایا پھر تو زمانے کو کہنا پڑا
کرب و بلا کے دشت کا منظر کیسے لکھوں روتا ہے قلم
بعد جری اولاد پیمبر نوحہ کناں تھی زیر علم
بالی سکینہ کرتی تھی نوحہ سائے میں اس کے آئے قضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.