Assalam o Alaika Ya Aba Abdillah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sabeeh Hasan Zaidi
السلام علیک یا ابا عبداللہ
اے حسین ابن علی تیرا خوں ثاراللہ
خاک اڑتی تھی مصیبت کی سر کرب و بلا
جسکی غربت پہ غریبی بھی رہی محو بکا
دم آخر بھی جسے پانی میسر نہ ہوا
ہائے سوکھی ہوئی گردن پہ چلی تیغ جفا
سیدہ خیرالنساء آپ کی ہیں مادر جاں
آپ کے گھر میں ہوا ہے یہ نزول قرآں
ہے تیری ذات کا صدقہ یہ سبھی کون و مکاں
کیوں نہ ہر سانس تیرے نام پہ ہو جائے فدا
آگ خیموں میں لگے گی میری پیاری دختر
بالیاں کانوں سے چھن جائے گی سر سے چادر
جب پس قتل میرے دیکھو گی تم یہ منظر
یاد غربت میں بہت آئیں گے تم کو بابا
اشک غم آنکھوں سے غربت میں بہا کر بولے
اپنے سینے سے سکینہ کو لگا کر بولے
خاک اڑاتے ہوئے پردیس میں سرور بولے
میں چلا مرنے کو اب تیرا نگہبان خدا
یا بنیہ کی صدا ڈھونڈنے کو جب وہ چلی
روتی روتی ہوئی وہ جب سر مقتل پہنچی
درمیاں لاشوں کے کیا دیکھ کے بولی ہوگی
رکھ لوں اک بار میں سر پھر نہیں ملنا سینہ
سر میدان جدا شہ سے سکینہ ہوگی
دیکھنا شہ کی سواری سے وہ لپٹی ہوگی
آج کیا بابا کو رن میں نہیں جانے دوگی
میرے سینے سے لگو دیکھ لو چہرہ میرا
سسکیاں شام مصیبت میں حسن لے لے کر
سر سکینہ نے رکھا باپ کا جب سینے پر
بولی غربت ابھی دروں کی چبھن برسا کر
اسکو لاشے سے ہٹائینگے ابھی اہل جفا
لے کے چلو میں نہیں پیتے ہیں پانی عباس
مجھ سے زیادہ ہے سکینہ علی اصغر کی پیاس
میں ہوں سقائے حرم مجھ سے بندھی سب کی آس
میرے آقا نے بھی پانی کئی دن سے نہ پیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.