Azadari Rahe Gi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mesum Abbas
ایماں کی حرارت ہے عزاداری حسین
اسلام کی حرمت ہے عزاداری حسین
انساں کی ضرورت ہے عزاداری حسین
زینب کی امانت ہے عزاداری حسین
قدم بڑھاتے رہو حسین حسین
علم اٹھاتے رہو حسین حسین
چراغ اشک عزا حسین حسین
یونہی جلاتے رہو، یونہی جلاتے رہو
نہ آندھیوں سے ڈرو
نہ ظالموں سے ڈرو
نہ حادثوں سے ڈرو
نہ مشکلوں سے ڈرو
علم سجا کے کہو
فرش غم بچھا کے کہو
علی کے لال سے عہد وفا نبھا کے کہو
تیرے گھرانے سے وفاداری رہے گی
مولا سدا تیری عزاداری رہے گی
یہ اہل عزا شان عزا ایسے بڑھائیں
ہر وقت عزاداری ہے بروقت نمازیں
ممکن ہی نہیں سجدے میں جب سر کو جھکائیں
اے مولا ہمیں سجدے تیرے یاد نہ آئیں
ماتم بھی تیرا حسین سجدہ بھی تیرا حسین
کعبہ بھی تیرا حسین قبلہ بھی تیرا حسین
ساتھ نمازوں کے عزاداری رہے گی
مولا سدا تیری عزاداری رہے گی
ہم تو ازل سے ہی عزادار ہیں مولا
مجلس و ماتم کے طلبگار ہیں مولا
آنکھ جو دنیا میں کھلی دیکھا یہ منظر
گھر میں عزاخانہ سجاتی ہوئی مادر
ورثہ یہ ملا حسین غم ساتھ رہا حسین
یہ اشک عزا حسین ماتم کی صدا حسین
حشر تلک اب یہ طلبگاری رہے گی
مولا سدا تیری عزاداری رہے گی
راہوں میں جلوسوں کے سبیلیں بھی لگائیں
پانی بھی عزاداروں کو شربت بھی پلائیں
ہر سال تیری حاضری دنیا کو کھلائیں
بچوں کو تیری یاد میں سقا بھی بنائیں
خدمت عزا حسین ہے فرض بڑا حسین
ہے عزم وفا حسین ہو ساتھ تیرا حسین
ہر سال محرم کی یہ تیاری رہے گی
مولا سدا تیری عزاداری رہے گی
ہم نے جو بچھایا ہے یہ فرش عزا کا ہے
سجاد کی خواہش ہے زینب کی تمنا ہے
یہ اشک عزا کیا ہے بخشش کا وسیلہ ہے
رومال میں زہرا کے زینت یہی بنتا ہے
آنکھوں سے یہ نہر عزا جاری رہے گی
مولا سدا تیری عزاداری رہے گی
ہم نے ولایت کا جب اقرار کیا تھا
بنت محمد سے کیا تھا یہی وعدہ
اپنے سبھی غم تو بھلا دیں گے مگر ہم
بھول نہیں سکتے کبھی مجلس و ماتم
اس در کی صدا حسین دھڑکن نے کہا حسین
سینوں میں رہا حسین سانسوں میں بسا حسین
سانسوں میں ہردم یہ صدا جاری رہے گی
مولا سدا تیری عزاداری رہے گی
تہذیب عزاداری سکھاتے ہیں عزادار
بچوں کو علمداری سکھاتے ہیں عزادار
منبر سے وفاداری سکھاتے ہیں عزادار
بہنوں کو حیاداری سکھاتے ہیں عزادار
نسلوں میں چلے حسین یہ درس تیرے حسین
ہم نے جو سنے حسین ہم نے جو دیئے حسین
یونہی دلوں پر تیری سرداری رہے گی
مولا سدا تیری عزاداری رہے گی
میثم و مظہر تو یہی کہتے رہیں گے
مولا تیرے غم کے سبب جیتے رہیں گے
نوحے تیری یاد میں ہم پڑھتے رہیں گے
آنکھ سے یہ اشک عزا بہتے رہیں گے
بس یہ ہے دعا حسین آئے جو قضا حسین
ہو لب پہ سجا حسین اک نام تیرا حسین
جان سے بڑھ کر یہ ہمیں پیاری رہے گی
مولا سدا تیری عزاداری رہے گی
مولا یہ تابوت علم جھولا عماری
پانی کی سبیلیں بھی نشانی ہیں تمہاری
ذوالجناح کا جلوسوں میں سفر اب بھی ہے جاری
کچھ اور نہیں بس یہی دولت ہے ہماری
نسبت سے تیری حسین قسمت یہ ملی حسین
بھولے نہ کبھی حسین یہ سینہ زنی حسین
ہم نے علم پایا علمداری رہے گی
مولا سدا تیری عزاداری رہے گی
تو سب کا نگہباں حسین جان حسین جان
تو ناطق قرآن حسین جان حسین جان
تو دین کی پہچان حسین جان حسین جان
زہرا کا دل و جان حسین جان حسین جان
تو صبر کی دیوار حسین جان حسین جان
تو ضبط کی تلوار حسین جان حسین جان
تو کفر پہ یلغار حسین جان حسین جان
تو برسر پیکار حسین جان حسین جان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.