Salaam Usay Ke Agar Badshah Kahein Us Ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
سلام اسے کہ اگر بادشاہ کہیں اس کو
تو پھر کہیں کہ کچھ اس سے سوا کہیں اس کو
خدا کی راہ میں شاہی و خسروی کیسی
کہو کہ رہبر راہ خدا کہیں اس کو
نہ بادشاہ نہ سلطاں یہ کیا ستائش ہے
کہو کہ خامس آل عبا کہیں اس کو
فروغ جوہر ایماں حسین ابن علی
کہ شمع انجمن کبریا کہیں اس کو
خدا کا بندہ خدا وندگار بندوں کا
اگر کہیں نہ خداوند کیا کہیں اس کو
وہ جس کے ماتمیوں پہ ہے سلسبیل سبیل
شہید تشنہ لب کربلا کہیں اس کو
مسیح جس سے کر اخذ فیض جاں بخشی
ستم ہے کشتہ تیغ جفا کہیں اس کو
بہت ہے پایہ گرد رہ حسین بلند
بقدر فہم ہے گر کیمیا کہیں اس کو
عدو کی سمع رضا میں جگہ نہ پائے وہ بات
کہ جن و انس و ملک سب بجا کہیں اس کو
ہمارے درد کی یا رب کہیں دوا نہ ملے
اگر نہ درد کی اپنے دوا کہیں اس کو
نظارہ سوز ہے یاں تک ہر ایک ذرہ خاک
کہ لوگ جوہر تیغ قضا کہیں اس کو
وہ ریگ تفتہ وادی پہ گام فرسا ہے
کہ طالبان خدا رہنما کہیں اس کو
ہمارا منہ ہے کہ دیں اس کے حسن صبر کی داد
مگر نبی و علی مرحبا کہیں اس کو
یہ اجتہاد عجب ہے کہ ایک دشمن دیں
علی سے آ کے لڑے اور خطا کہیں اس کو
امام وقت کی یہ قدر ہے کہ اہل عناد
پیادہ لے چلیں اور ناسزا کہیں اس کو
علی کے بعد حسن اور حسن کے بعد حسین
کرے جو ان سے برائی بھلا کہیں اس کو
یزید کو تو نہ تھا اجتہاد کا پایہ
برا نہ مانیئے گر ہم برا کہیں اس کو
بھرا ہے غالب دل خستہ کے کلام میں درد
غلط نہیں ہے کہ خونیں نوا کہیں اس کو
نبی کا ہو نہ جسے اعتقاد کافر ہے
رکھے امام سے جو بغض کیا کہیں اس کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.