Maut Se Pehle Ho Meri Karbala Mein Haziri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Syed Muhammad Shah
زندگی میں ہے یہی خواہش مری سب سے بڑی
منتظر کب سے ہوں پر کھلتی نہیں قسمت مری
آپ کو مولا قسم ہے آپ کے عباس کی
زائروں کے ساتھ لکھ دیں اب کے میرا نام بھی
موت سے پہلے ہو میری کربلا میں حاضری
آپ کو مولا قسم ہے آپ کے عباس کی
رنج و غم سے اور مشکل سے نکالیں یا امام
اپنے در پر اپنے نوکر کو بلائیں یا امام
کربلا سے دور رہ کر بھی کوئی ہے زندگی
واسطہ جابر کا مولا پہلا زائر جو بنا
پا برہنہ سر برہنہ قبر سرور تک گیا
میں بھی اس طرح سے آؤں کربلا کرتے مشی
جس جگہ اکبر کے سینے پر لگا برچھی کا پھل
اس جگہ ماتم ہو یوں سینے سے خوں آئے نکل
ساتھ میں ماتم کرے سینے کے اندر سانس بھی
خاک اوڑھے جس طرح آتے ہیں زائر سر بہ سر
میں بھی یوں مٹی ملے آؤں وہاں رخسار پر
خاک میں مل جاؤں ایسے ڈھونڈ نہ پائے کوئی
جس جگہ خیمے جلے اور شور تھا فریاد کا
جس جگہ بستر جلا تھا سید سجاد کا
آگ کا ماتم وہاں کرنے کی خواہش ہے میری
جس جگہ پر خون دل کو مشک پر وارا گیا
جس جگہ غازی کے سر پر گرز تھا مارا گیا
اس جگہ مجھ کو اجازت چاہیے تطہیر کی
ہے محمد شاہ اور ثقلین کی یہ التجا
بار بار آقا ہمیں بلوائیے کرب و بلا
یہ زیارت بن نہیں جائے زیارت آخری
زائروں میں شاہ کے میں نام یوں لکھواؤں گا
بے کفن کے دیس سے اپنا کفن میں لاؤں گا
ہے یقیں مجھ کو بڑھے گی اور میری زندگی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.