Mah e Ramzan Aya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mesum Abbas
یہ نور برسنے کے دن ہیں تقدیر بدلنے کے دن ہیں
یہ دن ہیں یاد الہی کے ایمان پرکھنے کے دن ہیں
ماہ رمضان آیا ماہ رمضان آیا لے کر قرآن آیا ماہ رمضان آیا
رحمت کا ہے یہ مہینہ روزوں کی برکت آئی
حرمت کا ہے یہ مہینہ گھر گھر میں نعمت لائی
کرنی ہے خوب عبادت رب سے جو دور تھے ان کو
عزت کا ہے یہ مہینہ مسجد کی راہ دکھائی
خود کو ہر رات جگانا
مسجد میں وقت بتانا
چھوٹے بھائی بہنوں کو
صبح قرآن پڑھانا
نفرت کو دل سے مٹا دو خوشیوں کا ایک بہانہ
الفت کا ہے یہ مہینہ بچوں کی روزہ کشائی
سحر و افطار کرنا کس درجہ رحمتوں کو
اب سب سے پیار کرنا لے کر سب نعمتوں کو
آنکھوں کو اور زباں کو
حق کے رستے پہ چلانا
سچ ہے یہ کوئی نہیں شک
یعنی کے تیس دنوں تک
حکم سبحان آیا یہ دستر خوان آیا گھر میں مہمان آیا
اللہ کو یاد کرنا نعت سرکار دو عالم
دل سے فریاد کرنا ہوگی ہر صبح مقدم
مفلس اور بیکسوں کی لیلۃ القدر منائیں
گھل کر امداد کرنا شب بھر اعمال کریں ہم
عشق و ایثار کی باتیں
دلکش کردار کی باتیں
سن کے میثم کی زباں سے
ذکر سرکار کی باتیں
یہ ہے پیغام خدا کا پھر دیکھیں چاند فلک پر
دکھیوں کو شاد کرنا خوشیاں ہوں عید کی ہمدم
روحیں پاکیزہ بنائیں خوش رنگ ملبوس بنانا
لب پر آیات سجائیں یوں عید الفطر منانا
مظہر دنیا نے سنیں جب
رب کے معیار کی باتیں
جو بھی بے دین تھا اسکا
جو بھی غمگین تھا اسکا
دل میں رحمان آیا رب کا احسان آیا رب پر ایمان آیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.