Mara Gaya Darya Pe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
مارا گیا دریا پہ جو شیدائے سکینہ
شہ رگ سے صدا آتی رہی ہائے سکینہ
شہ سے کہا عباس نے ڈر ہے مجھے آقا
دریا پہ کہیں روتی نہ آ جائے سکینہ
لاشے سے صدا آتی تھی ہم بھی نہ پیئیں گے
جب تک تمہیں پانی نہیں مل جائے سکینہ
کس طرح سے دکھلاؤں تمہیں شکل دوبارہ
جب پانی ہی مشکیزے سے بہہ جائے سکینہ
مجبور ہے بازو بھی نہیں تم ہی بتاؤ
کس طرح سے عمو تمہیں بہلائے سکینہ
زینب نے کہا زیر علم پیٹ کے سر کو
ماتم کرو مارا گیا سقائے سکینہ
آجائیے یوں زوجہ عباس پکاری
والی کہیں فرقت میں نہ مر جائے سکینہ
سب چاہنے والے تو انیس ہو گئے مقدور
رخسار کے نیل اب کسے دکھلائے سکینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.