Suno Woh Waqia Waqe Hua Jo Baad e Hajj
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer
سنو وہ واقعہ واقع ہوا جو بعد حج
حسین کتنا تھا منظر بنا جو بعد حج
نبی کا کارواں یثرب چلا جو بعد حج
اور اس سفر میں غدیر آ گیا جو بعد حج
یہیں پہ منبر پالان کو سجانا ہے
حبیب آخری خطبہ یہیں سنانا ہے
اتارنا ہے وہ احسان جو پرانہ ہے
علی کو ہاتھوں پہ تم نے یہیں اٹھانا ہے
تو حکم رب ہوا سرور یہیں پہ رک جاؤ
خدا پکارا پیمبر یہیں پہ رک جاؤ
یہیں پہ آیہ اکملت لائیں گے جبریل
یہی جگہ ہے جہاں دین پائے گا تکمیل
سنا جو حکم خدا رک گئے وہیں سرور
صحابہ سے مخاطب ہوئے یوں پیغمبر
اتار کر یہ کجاوے بناؤ اک منبر
چلے گئے ہیں جو آگے کہو انہیں جا کر
جو لوٹ آئے وہ اصحاب خم کے میداں میں
تو ان کے ٹوٹ گئے خواب خم کے میداں میں
کھلا ہوا تھا نیا باب خم کے میداں میں
کھڑے تھے مصطفی بیتاب خم کے میداں میں
غدیر آؤ کہ حکم شہ زمانہ ہے
نبی نے آخری پیغام رب سنانا ہے
خوشی تھی اتنی کہ پھولے نہیں سماتے تھے
علی کو دولہے کی طرح نبی سجاتے تھے
بنا کے دولہا علی کو اٹھا کے ہاتھوں پر
چڑھے کجاووں کے منبر پہ شان سے سرور
دکھا کے مجمع کو حیدر کا چہرہ انور
ذرا سی باندھ کے تمہید بولے پیغمبر
ہوئی یہ بات مکمل تو آ گئے جبریل
کہا سلام اے آقا اے ابن اسماعیل
میں لے کے آیا ہوں فرمان رب عز و جلیل
وہ کہہ رہا ہے کہ اب دیں کی ہو گئی تکمیل
تمام خلق خدا کا ہوں میں نبی مولا
میں جس کا مولا ہوں اس کا ہے یہ علی مولا
خدائی آپ سے یوں ہم کلام ہوتی ہے
کہ آج خلق پہ نعمت تمام ہوتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.