Qatl-e-Hasan Pe Gham Hua Taza Rasool Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Maulana Abuzar Jafri
قتل حسن پہ غم ہوا تازہ رسول کا
امت نے پھر ہے خون بہایا رسول کا
تڑپا کے مارا لوگوں نے آل رسول کو
مسمار بھی کیا گیا قبر بتول کو
زخموں سے بھر گیا ہے کلیجہ رسول کا
پھر سے رسول ہو گئے تربت میں بے سکوں
امت نے ہائے ڈھایا حسن پر ستم ہے یوں
تر ہے حسن کے خوں میں عمامہ رسول کا
اک بار زہر جعدہ سے ٹکڑے ہوا جگر
اک بار تیر لوگوں نے برسائے لاش پر
دو بار قتل ہو گیا بیٹا رسول کا
بعد نبی جلایا گیا فاطمہ کا گھر
مسجد میں کر دیا گیا زخمی علی کا سر
اور آج مار ڈالا نواسہ رسول کا
صدمے نبی کو کیا کیا اس امت نے ہیں دیئے
دل سے علی کے پوچھے کوئی غم کہ کس لیے
رو کر پڑھا علی نے جنازہ رسول کا
وہ سب غدیر خم کے تھے دشمن بنے رہے
سازش حسن کے قتل میں شامل انہی کی ہے
جن لوگوں نے بھلایا ہے خطبہ رسول کا
یثرب تا کاظمین و نجف کربلا اسد
مشہد میں قم میں شام میں ہے ساروں کی لحد
ہے دفن دور دور گھرانا رسول کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.