Qissay Yousuf Ke Kyun Sunayen Ge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
قصے یوسف کے کیوں سنائیں گے
رخ سے پردہ وہ جب ہٹائیں گے
جشن مولود کعبہ پھر ہر سال
صحن کعبہ میں ہم منائیں گے
دیکھ کر یوں حرم کو ویراں سا
چھت پہ اس کی علم لگائیں گے
ٹوٹے زیر علم نکاح جن کا
پاس کعبے کے کیسے جائیں گے
بھاگے ہر معرکے سے جن کے امام
ان کے چیلوں کو بھی بھگائیں گے
جو ہیں غاصب فدک کے ان کیلئے
حکم سولی کا وہ سنائیں گے
ماتمی وہ ہے جو نمازی ہو
درس ہم کو یہی پڑھائیں گے
جو ہیں پتھر پڑے بقیع میں
تربتوں سے وہ سب ہٹائیں گے
یوسفی سکہ دونوں عالم میں
نام حیدر کا وہ چلائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.