Kahan Ho Tum Mere Ghazi Zara Chale Aana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi, Nasir Asghar Party
کہاں ہو تم میرے غازی ذرا چلے آنا
میں قید ہو کے چلی اور وطن ہے بیگانہ
بنائے پردہ میرا کون اب سوا تیرے
نہ سر پہ سایہ تیرا نہ رہی ردا میرے
ردا تو بن کے میرے سر پہ غازی چھا جانا
جو گھر سے نکلی نہ واقف نہ تھی بازاروں کی
ہیں ہر سو بکھری ہوئی لاشیں تھیں پیاروں کی
اسے پہن کے ہیں زنجیر شام کو جانا
طمانچے مار کے ظالم ہمیں رلاتے ہیں
میری سکینہ کے کانوں سے خوں بہاتے ہیں
لگی ہے آگ جو دامن میں وہ بجھا جانا
آ دیکھ ہاتھ بندھے ہیں میرے پس گردن
پہن کے باقر و سجاد دیکھو طوق و رسن
چلی ہوں عون و محمد کا دے کے نذرانہ
مثال بن گئی دنیا میں آج تیری وفا
زمانہ روتا ہے کر کر کے یاد تیری وفا
ہر ایک لب پہ علمدار تیرا افسانہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.