Jab Hukm e Rehai Mila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rehaai recited by Nadeem Sarwar
جب حکم رہائی ملا زنداں سے حرم کو
اک گھر بھی میسر ہوا ترسیدہ غم کو
اس گھر پہ لگایا گیا اک سیاہ علم کو
زینب نے کہا رونا ہے دل کھول کے ہم کو
پھر فرش عزا مل کے اسیروں نے بچھایا
اور شام کے گھر گھر سے پئے پرسہ و گریہ
اک غول عزادار خواتین کا آیا
پھر مجلس اول کا یوں آغاز ہوا تھا
اس مجلس اول کی جو اول تھی خطیبہ
گھر بھر کی عزادار وہی زینب کبری
خطبہ پڑھا آغاز کیا مجلس غم کا
ہائے خطبہ ابھی جاری تھا کہ اک شور سا اٹھا
کہ سر آتے ہیں مجلس میں شہیدان ستم کے
اے بیبیو ماتم کرو حلقے میں حرم کے
ہائے ہم لٹ گئے ہائے قیدی بنے
ہائے برباد ہوئے ہائے در در پھرے، ہائے ماتم کرو
ہائے پہلے وہاں انصار حسینی کے سر آئے
حر، جون، حبیب ابن مظاہر کے سر آئے
وہب قلبی، عوسجہ تشنہ جگر آئے
ہائے اک چاند سا سر دیکھا جو خون میں تر ہے
سب کہنے لگے یہ کسی نوشاہ کا سر ہے
فروا نے کہا ہاں یہ میرا لخت جگر ہے
ہائے دو چھوٹے سے سر گود میں سجاد جو لائے
زینب نے کہا عون و محمد میرے آئے
ارے قربان گئی کوئی میری گود میں لائے
ماتم ہوا اس پہلے عزا خانے میں ایسے
شہزادیاں روتیں ہوں سگے بھائی کو جیسے
ارے قاسم مجھے سہرا بھی دکھانے نہیں آئے
ارے زندان سے اماں کو چھڑانے نہیں آئے
روئی نہیں ماتم نہ کیا پیار تو کر لوں
اے بھائی اجازت ہے انہیں آج تو رو لوں
ہائے جیسے ہی عزا خانے میں اکبر کا سر آیا
زینب نے سر عون و محمد کو ہٹایا
آغوش سے بھائی کی سر اکبر کا اٹھایا
ہائے اک چھوٹے سے سید کا جو سر سامنے آیا
منہ اشکوں سے ماں نے علی اصغر کا دھلایا
ہر بی بی نے اس سر کو کلیجے سے لگایا
ہائے سر آیا وہاں جب بنی ہاشم کے قمر کا
روتے ہوئے ہر بی بی نے دکھڑا یہ سنایا
اے ضامن چادر تو بہت دیر میں آیا
ارے چلائیں میرے لال ذرا آنکھیں تو کھولو
ارے صغری کے لئے ہے کوئی پیغام تو بولو
ارے رو رو کے سکینہ کو صدا دیتی تھی مادر
ارے آجاؤ تمہیں ڈھونڈ رہا ہے علی اصغر
یہ دیکھ کے ہر بی بی کا صد چاک جگر تھا
کہ پہلو میں علم کے ہی علمدار کا سر تھا
ہائے سر مجلس شبیر میں شبیر کا آیا
ہر بی بی کے لب پہ تھی صدا ہائے حسینا
ماتم کی صداؤں میں یہ زینب نے سنایا
ہائے لوٹے ہوئے اسباب میں جو چیزیں ملی تھیں
سادات سے یہ شام غریباں میں چھنی تھیں
تر خون میں دو بالیاں بھی ان میں رکھی تھیں
کہ اے میرے اخی دیکھ تیری فرش عزا ہے
ماتم تیرا اس مجلس اول میں بپا ہے
اے سرور و ریحان عزاداری شہ کا
تھا پہلا عزا خانہ سروں سے جو سجا تھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.