Madah-e-Raza Kar Rahe Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Yousuf Mir
جو پوچھا فرشتوں سے کیا کر رہے ہیں
جواب آیا مدح رضا کر رہے ہیں
امام رضا نے برا کس کا چاہا
بھلا کر رہے تھے بھلا کر رہے ہیں
مجھے رزق عزت مجھے رزق مدحت
کریمہ کے بھائی عطا کر رہے ہیں
راحت من مولا رضا رہبر من مولا رضا دل من
من گفتگوئے من
چاہت من مولا رضا مہر من مولا رضا جان من
من جستجوئے من
نور من
من آبروئے من
من آرزوئے من
یاعلی موسی رضا یاعلی موسی رضا
یاعلی موسی رضا یاعلی موسی رضا
عبادت سمجھ کر فرشتے فلک پر
تیرے در کی نوبت سنا کر رہے ہیں
وہ ہلکے نہیں ہیں حسب اور نسب میں
جو حلقے میں ماتم بپا کر رہے ہیں
یہ محفل ہے ذکر رضا کیجیے بس
ارے شیخ صاحب یہ کیا کر رہے ہیں
نمازیں پڑیں گی گلے ان کے اک دن
نماز ولا جو قضا کر رہے ہیں
عجب کشمکش میں کھڑا ہے نصیری
علی رب کو سجدہ ادا کر رہے ہیں
ثنائے امام رضا لکھ کے یوسف
حقیقت میں حمد خدا کر رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.