Ae Mere Ali Asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ماں کے لب پہ تھا نوحہ اے میرے علی اصغر
لٹ گئی میری دنیا اے میرے علی اصغر
خلقت خدا ساری ہنس کے خون روتی تھی
تم نے خشک ہونٹوں پر جب زبان پھیری تھی
ابر کیوں نہیں برسا اے میرے علی اصغر
دست شاہ والا پہ بیکسی کہ مقتل میں
کیا خبر تھی مادر کو کربلا کے جنگل میں
قتل ہو گا تو پیاسا اے میرے علی اصغر
گرد صاف کہتی ہے ننھے ننھے زلفوں کی
جلتی ریت پر تو نے رگڑی ایڑیاں اپنی
کانپ اٹھا جگر ماں کا اے میرے علی اصغر
میری آنکھ کے تارے کیوں کیے دل سرور
حرملہ نے مارا ہے تیر تیری گردن پر
زخم ہے بہت گہرا اے میرے علی اصغر
دور تجھ کو مادر سے کس طرح سلائیں گے
زیر خاک تربت میں کیسے شہ چھپائیں گے
پھول سا تیرا چہرہ اے میرے علی اصغر
فاطمہ کا محسن خود یاد آ گیا ہو گا
خوں بھرا تیرا لاشہ شہ نے جب لیا ہو گا
جان دلبر زہرا اے میرے علی اصغر
تجھ کو یاد کر کر کے بے بسی پہ روؤں گی
جب تلک میں زندہ ہوں سائے میں نہ جاؤں گی
تجھ سے ہے میرا وعدہ اے میرے علی اصغر
کیا خبر تھی مادر کو یہ گھڑی بھی آئے گی
موت آ کے مقتل میں تم کو لوریاں دے گی
ماں اٹھائے گی صدمہ اے میرے علی اصغر
اے وجیہہ کیا لکھے یہ ہلال وہ منظر
رو کے شام عاشورہ کہتی تھی جب اک نادار
جل گیا تیرا جھولا اے میرے علی اصغر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.