Abbas Kahan Ho Aa Jao Jahan Ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi, Syed Wajeeh Hasan Zaidi
سر کٹ گیا جب دشت میں زہرا کے پسر کا
ہلتی تھی زمیں کانپتا تھا عرش معلی
سرخ آندھی چلی خوں اگلنے لگا صحرا
وحشت کا یہ عالم تھا کہ ہلتا تھا کلیجہ
تھی ایک قیامت سر مقتل جو بپا تھی
گونجی ہوئی صحرا میں فقط ایک صدا تھی
عباس کہاں ہو آ جاؤ جہاں ہو
ناموس پیمبر کو بڑی آس تھی تم سے
کیا ایسی خطا بھائی بھلا ہوگئی ہم سے
پھٹ جائے کلیجہ کہیں زینب کا نہ غم سے
کیوں روٹھے ہو کس واسطے نظروں سے نہاں ہو
سینے پہ سناں کھا چکے اکبر گئے مارے
خالی ہوا جھولا علی اصغر گئے مارے
تنہا ہوئیں سیدانیاں سرور گئے مارے
زینب ہے پریشان چلے آؤ جہاں ہو
یہ اہل ستم اور قیامت نہ مچا دیں
سب لوٹ کے اسباب حرم آگ لگا دیں
ڈر ہے کہیں بیمار کا خیمہ نہ جلا دیں
پھر چار طرف صرف دھواں صرف دھواں ہو
اس دشت مصیبت میں کہاں کھو گئے بھائی
نیزے کی انی آیہ تطہیر تک آئی
آجاؤ ذرا چھوڑ کے دریا کی ترائی
چادر سر زینب سے اترتی ہے کہاں ہو
بچہ کوئی روتا ہے ادھر ٹاپوں میں آ کے
بچی کوئی روتی ہے ادھر کھا کے طمانچے
لاؤں تو بھلا لاؤں زباں ایسی کہاں سے
الفاظ نہیں حال جو بچوں کا بیاں ہو
ڈھانے پہ ستم اور ستمگار تلے ہیں
تلواریں لئے سب در خیمہ پہ کھڑے ہیں
مردوں میں فقط عابد بیمار بچے ہیں
خنجر کہیں عابد کے گلے پر نہ رواں ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.