Karam ye Majlise Shabbir Se Hua Warna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
غم حسین میں کیسا شرف یہ پایا ہے
سنا ہے آتی ہیں مجلس میں فاطمہ زہرا
کہ اپنے ہاتھوں سے میں نے علم سجایا ہے
یہ بات سوچ کے فرش عزا بچھایا ہے
کرم یہ مجلس شبیر نے کیا ورنہ
کہاں غریب کا گھر اور کہاں حسین کی ماں
خبر ہے بنت رسول خدا کے آنے کی
بدل رہی ہیں ہوائیں غریب خانے کی
میرا نصیب کے مہماں ہوئیں میری زہرا
فرشتے شاہ و گداگر سبھی ہیں پیش نظر
ہے انبیاء کی قطاریں لگیں میرے گھر پر
تمہارے آنے سے بی بی یہ مرتبہ پایا
یہ نوحہ خوانی یہ سوز و سلام اور ماتم
ہمارے اشک ہیں بی بی کے زخم کا مرہم
اگر نہ ہوتے وسیلہ یہ ماتم و نوحہ
غریب خانے کو جنت بنا دیا بی بی
خوشی یہ ایسی ہے جس نے بھلا دیا بی بی
ہر ایک اشک نے آنکھوں سے گرتے گرتے کہا
سر حسین جو شیریں کے گھر میں آیا تھا
سر حسین کے ہمراہ آئیں تھیں زہرا
جو دیکھا بی بی کو شیریں نے یہ کیا نوحہ
گھر میں میرے مجلس ہوئی اور بچھ گیا فرش عزا
ذاکر نے جب مجلس پڑھی اور حال رخصت کا جو پڑھا
اتنا روئیں زہرا اتنا روئیں زہرا
فرحان اور مظہر پڑھا نوحہ شہ مظلوم کا
تھا ذکر جب عاشور کا شبیر پر خنجر چلا
اتنا روئیں زہرا اتنا روئیں زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.