Aik Baar Aur Mujhay God Main Le Lo Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
وا حسینا کا ہوا شور حرم میں برپا
ہو کے رخصت جو چلے گھر سے شہ کرب و بلا
کہہ کے یہ دوڑی سکینہ کہ ٹھہر جاؤ ذرا
شہ نے بچی کا جو یہ حال پریشاں دیکھا
رو کے فرمایا کہ کیا حال میری ماہ لقا
جوڑ کر ننھے سے ہاتھوں کو سکینہ نے کہا
سوچتی ہوں کہ طمانچے کوئی مارے نہ میرے
گوشوارے کوئی کانوں سے اتارے نہ میرے
وہم آتے ہیں میرے دل میں نہ جانے کیا کیا
میں سمجھتی ہوں کہ یوں ہی مجھے بہلاتے ہو
تھا نہ معلوم کہ مرنے کیلئے جاتے ہو
تم ہمیشہ کے لیے ہوتے ہو اب مجھ سے جدا
بابا سینے سے سکینہ کو لگاتے جاؤ
اب کہاں ہوگی ملاقات بتاتے جاؤ
تم کو اکبر کی قسم غنچہ دہن کا صدقہ
کیا خبر تم سے کوئی بات بھی اب ہو کہ نہ ہو
کون جانے کہ ملاقات بھی اب ہو کہ نہ ہو
دل دھڑکتا ہے میرا بحر نبی بحر خدا
اپنی آغوش میں اے بابا چھپا لو مجھ کو
آخری بار کلیجے سے لگا لو مجھ کو
جیتے جی آہ کہاں اب تمہیں پاؤں گی بھلا
تم نہ آؤ گے تو اے بابا بہت روؤں گی
کس کے سینے پہ بتا دیجیئے پھر سوؤں گی
نہ تو بھیا علی اکبر ہیں نہ عباس چچا
ضبط کی تاب نہ مولا کو رہی اے انور
ہاتھ پھیلا کے بڑھے بیٹی کی جانب سرور
جس گھڑی بیکس و معصوم نے رو رو کے کہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.