Sada e nabi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Safdar Abbas
یہ مزارِ نبی سے آئی صدا
حال کیا ہو گیا تیرا زہرا
بعد میرے تجھے رلایا ہے
ہے یہ صدمہ مُجھے بڑا زہرا
یہ مزارِ نبی سے۔۔۔
جانتا ہُوں میں تیری خستہ دلی
تو جو دربار میں گئی ہوگی
تجھ کو جھٹلایا حق بھی چھین لیا
میری تحریر بھی جلا ڈالی
کیا مدینے کے لوگ بھول گئے
تو ہے صدیقہ طاہرہ زہرا
یہ مزارِ نبی سے۔۔۔
آگ جب تیرے در پہ لائی گئی
کانپ کر رہہ گئی تھی روح میری
جلتا دروازہ جب گِرا تجھ پر
کیسے بھولوں وہ بے بسی تیری
تیرا پہلو شکستہ کر ڈالا
قتل محسن کو کردیا زہرا
یہ مزارِ نبی سے۔۔۔
مت رو اتنا یہ غم ستاتا ہے
تیرا رونا مجھے رلاتا ہے
ہائے بابا کا مرثیہ تیرا
دل پہ خنجر میرے چلاتا ہے
آسماں پھٹ کے گر نہ جائے کہیں
اتنا گریہ نہ کر تو یا زہرا
یہ مزارِ نبی سے۔۔۔
صبر دل کو زرا نہیں آتا
تیری فریاد سن نہیں پاتا
دن پہ پڑتے ستم جو مجھ پہ ہوئے
دن سیاہ رات میں بدل جاتا
میں ضعیفہ ہوئی جوانی میں
ظلم سہتی ہے بے خطا زہرا
یہ مزارِ نبی سے۔۔۔
انتقامِ غدیر ہے بیبی
یہ جفا تجھ پہ میری شہزادی
اتنی تکلیف اور اذیت کی
جانتا ہوں کہ تو نہیں عادی
آجا اپنے پدر کے پاس آجا
تیری غربت پہ میں فدا زہرا
یہ مزارِ نبی سے۔۔۔
سیدہ کر گئیں دنیا سے سفر
اک قیامت تھی دانش و صفدر
نوحہ کرنے لگے حسین و حسن
محوِ گریہ تھی زینبِ مضطر
تھام کے دل علی یہ کہتے تھے
میرا ویران گھر ہوا زہرا
یہ مزارِ نبی سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.