Ibn E Payambar Alwida
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Atir Haider
جب قید سے ہو کر رہا
بنتِ جنابِ فاطمہؑ
پہنچی سرِ کرب و بلا
ناقے سے گر کر یہ کہا
ابنِ پیمبرؐ الوداع زہراؑ کے دلبر الوداع
بھیّا امانت میں تیری
ہمراہ نہ اپنے لا سکی
تیری سکینہؑ جان کو
زنداں میں میں نے کھو دیا
تاریکیِء زندان تھی
ننھی سی اس کی جان تھی
بھیا اندھیری قید میں
معصوم کا دم گھٹ گیا
بھیا وطن میں جاؤں گی
صغراؑ کو کیا سمجھاؤں گی
پوچھے گی جب وہ کیا کہوں
اکبرؑ کہاں پر رہ گیا
قبرِ رسولِؐ پاک پر
پیٹوں گی جا کے اپنا سر
بھیا دکھاؤں گی انہیں
میں خوں بھرا کرتا ترا
رو کر کہوں گی نانا جاں
اصغرؑ تھا میرا بے زباں
پانی کے بدلے تیر سے
چھیدا گیا جس کا گلا
تھا وہ قیامت کا سماں
نانا کروں کیونکر بیاں
پامال فوجِ شام نے
قاسمؑ کا جب لاشہ کیا
عون و محمدؑ بھی میرے
ماموں پہ قرباں ہو گئے
میں نے نہ ان کی لاش پر
نانا کیا آہ و بکا
مسلم بھی اور ان کے پسر
مارے گئے حق بات پر
کوفہ کے در پر تین دن
مسلم کا سر لٹکا رہا
اٹھارہ سالوں کی میری
نانا کمائی لٹ گئی
میں ہاتھ مل کر رہ گئی
اکبر کے جب نیزہ لگا
گھائل تھا اک محشر وہاں
کانپے زمین و آسماں
تَھرّا گئی قبرِ نبیؐ
زینبؑ نے جب رو کر کہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.