Royi jab laadli
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
روی جب لاڈلی محمد کی
سارا دربار مسکرایا ہے
ہاے بعد رسول زہرا پر
کیسا غربت کا وقت آیا ہے
جیسے جیسے بتول روتی تھی
قہقہے ان کے بڑھتے جاتے تھے
ساتھ جن کو بتول لای تھی
آشک دونوں گواہ بہاتے تھے
سب تھے مصروف مسکرانے میں
نہ کسی کو بھی ترس آیا ہے
روی جب لاڈلی۔۔۔
میں تو وہ ہوں کہ یا رسول اللہ
جسکی تعظیم آپ کرتے تھے
نام لینا ہو جب میرا بابا
آپ پہلے درود پڑھتے تھے
کیا بتاؤں کہ مجھ پہ کیا گزری
اس نے تو کہکے جب بلایا ہے
روی جب لاڈلی۔۔۔
یہ وہ بی بی ہے کہ محمد بھی
جس کو ام ابیہا کہتے تھے
وہ سوالی بنی کھڑی تھی مگر
سامنے کرسیوں پہ بیٹھے تھے
اس کو مسلم کہوں بھلا کیونکر
جس نے بی بی کا دل دکھایا ہے
روی جب لاڈلی۔۔۔
تیرے ممبر پہ بیٹھے غاضب کو
تیری تحریر بھی دکھائی تھی
کر کہ ٹکڑے لعین نے بابا
بھرے دربار میں اڑای ہے
پاک تحریر کو ہے ٹکڑوں میں
میں نے دربار سے اٹھایا ہے
روی جب لاڈلی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.