Bint-e-Zahra ne kaha ro ro ke sarwar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Atir Haider
بنت زہرہ نے کہا رو رو کے سرور الوداع
قید سے ہو کر رہا جاتی ہے خواہر الوداع
ظلم جو اسلام والوں نے کیئے ہیں رات دن
سب کہوں گی قبر پر نانا کی جا کر الوداع
جا رہی ہوں لال سُونے بن میں سوتا چھوڑ کر
ہم شبیہ مصطفیٰ اے میرے اکبر الوداع
ایک چھوٹی سی لحد پہ بین یہ زینب کے تھے
دین کے ننھے مجاہد پیاسے اصغر الوداع
لاش پر قاسم کی آئیں اور رو کر یہ کہا
اے میرے گل پیراہن دل بند شبر الوداع
اُس گھڑی دریا پہ اک میت تڑپ کر رہ گئی
جب کہا زینب نے عباشِ دلاور الوداع
بکھری لاشیں دیکھ کر مقتل میں کہتی تھی غریب
جانتاران شه دیں اے بہتر الوداع
ہم ذکی روئے نہ جی بھر کے ہوا چہلم تمام
سر کو پیٹو مومنوں کہہ کہہ کے سرور الوداع
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.