Azadaro Azadari Ko Samjho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Muhammad Ali Najafi
عزادارو عزاداری کو سمجھو
عزا آئینہ کرب و بلا ہے
عزاداری سے ہی اپنی بقا ہے
عزاداری ہے زہراً کی تمنا
عزاداری ہی زینب کی دعا ہے
عطائے خالقِ باری کو سمجھو
عزاداری سے بے پہچان اپنی
عزاداری پہ جاں قربان اپنی
عزاداری میں ہے درس وفا بھی
عَلَم عباس کا ہے آن اپنی
علم والوں علمداری کو سمجھو
وہ جس کے واسطے گھر کو لٹایا
لٹایا گھر مگر دیں کو بچایا
وہ جس سجدے کو زینب دیکھتی تھی
وہ جس سجدے میں سر شہ نے کٹایا
ذرا اس سجده باری کو سمجھو
عزاداری مٹانا چاہتا ہے
ہمیں باطل چھڑانا چاہتا ہے
غلط رسمیں غلط اقدام اپنے
غم شہ میں ملانا چاہتا ہے
اٹھو باطل کی مکاری کو سمجھو
ذرا سوچو کہ یہ کردار کب تک
نفاق و بغض کا اظہار کب تک
بتاؤ تو رہے گا گرم یونہی
عزاداری کا کاروبار کب تک
صفوں میں اپنی غداری کو سمجھو
جسے غازی کی بانہوں نے رلایا
وہ جس نے لاشِ اکبر کو اٹھایا
تَہِ خنجر رہا جو شکر رب میں
سر نوک سناں قرآن سنایا
تم اس قرآن کے قاری کو سمجھو
کمر کو طوق نے ہے کب جھکایا
على عابد کو غربت نے ستایا
کھلے سر بیبیاں بازار میں تھیں
لہو عابد کو اس غم نے ژلایا
علی عابد کی بیماری کو سمجھو
لگا اے نور پہ آواز پیہم
کرو ہر گام شاہ دیں کا ماتم
امام وقت ہیں اب آنے والے
بھلا جائیں گے کیسے سامنے ہم
سب اپنی اپنی تیاری کو سمجھو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.